رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کے لئے گیس کا شیڈول جاری

0
66
رمضان المبارک

رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کے لئے گیس کا شیڈول جاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) رمضان المبار ک شروع ہوتے ہی سوئی گیس کا شیڈول جاری کردیا گیا ۔

تفصیلات کےمطابق محکمہ سوئی گیس نے رمضان میں گیس کا شیڈول جاری کر دیا ، شیڈول کے مطابق سحر اور افطار میں بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی، صارفین کو سحر میں رات ڈھائی بجے سے صبح آٹھ بجے تک گیس ملے گی ، افطار میں سہ پہر تین بجے سے رات دس بجے تک گیس آئے گی ،محکمہ سوئی گیس کی صارفین کو سحر اور افطار میں گیس کے ضائع کو روکنے کی اپیل۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا اور رمضان المبارک کا پہلا روزہ آج سے تھا جبکہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگاآج شام ہی چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

Homepage