الرئيسيةکھیلفٹ بالفٹسال نیشنل کپ 2023 آخری مر حلے کا دوسرا ...

فٹسال نیشنل کپ 2023 آخری مر حلے کا دوسرا روز ،گروپ ڈی، ای اور ایف کے 18 میچوں کے نتائج سامنے آگئے

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ڈیسک تفصیلات کے مطابق کراچی کے لیجنڈز ایرینا میں جاری پی ایف ایف فٹسال نیشنل کپ کے آخری مر حلے کے دوسرے روز گروپ ڈی، ای اور ایف سے 18 میچوں کا فیصلہ ہوا۔ گروپ ڈی کے پہلے میچ میں کراچی یونائیٹڈ نے ڈرائیو ان ایف سی کو 6-1 سے شکست دی۔ دوسرے معرکے میں کراچی سٹی نے اگنائٹ ایف سی کو 7-1 سے شکست دی۔ تیسرا میچ میں اگنائٹ ایف سی 5-3 سے فاتح رہی۔ چوتھے مقابلے میں کراچی سٹی نے کراچی یونائیٹڈ کو 2-1 سے شکست دی۔ پانچویں گیم میں کراچی سٹی نے ڈرائیو ان ایف سی کو 5-0 سے شکست دی۔

گروپ ڈی کے آخری میچ میں کراچی یونائیٹڈ نے اگنائٹ ایف سی کو 6-1 سے شکست دی۔ گروپ ڈی سے کراچی سٹی ایف سی اور کراچی یونائیٹڈ اگلے مرحلے میں پہنچ گئے۔ گروپ ای کے پہلے میچ میں فورزا ایف سی نے دیا مینز کو 5-1 سے شکست دی۔ دوسرے معرکے میں بسم اللہ اسپورٹس نے پی این ای سی ایف سی کو 2-1 سے شکست دی۔ تیسرا میچ بسم اللہ اسپورٹس اور دیا مینز کے درمیان کھیلا گیا جس میں بسم اللہ اسپورٹس ایک بار پھر 2-0 سے فاتح رہی۔

چوتھے مقابلے میں فورزا ایف سی نے بسم اللہ اسپورٹس کو 2-1 سے شکست دی۔ پانچویں گیم میں پی این ای سی ایف سی نے دیا مینز کو 3-0 سے شکست دی۔ گروپ ای کے آخری گیم میں فورزا ایف سی نے پی این ای سی ایف سی کو 7-1 سے شکست دی۔ گروپ ای سے فورزا ایف سی اور بسم اللہ اسپورٹس اگلے مرحلے میں پہنچ گئے۔ گروپ ایف کے پہلے میچ میں ڈی ایل ڈی ایف سی اور ینگ عزیز آباد کے درمیان کھیلا گیا میچ 2-2 گول سے برابر رہا۔ دوسرے میچ میں ینگ عزیز آباد نے فالکن یونائیٹڈ کو 9-0 سے زیر کیا۔

تیسرا میچ بلوچ محمڈن نے حریف ڈی ایل ڈی ایف سی کے خلاف 4-3 سے جیتا۔ چوتھے میچ میں بلوچ محمڈن نے فالکن یونائیٹڈ کو 7-2 سے شکست دی۔ فالکن یونائیٹڈ اور ڈی ایل ڈی ایف سی کے درمیان پانچواں گیم ڈی ایل ڈی ایف سی نے 3-0 سے جیت لیا۔ ینگ عزیز آباد اور بلوچ محمڈن کے درمیان چھٹا میچ 4-4 سے برابر رہا۔ گروپ ایف سے ینگ عزیز آباد اور بلوچ محمڈن نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

Latest articles

قاضی فائز شتر مرغ کی طرح اپنے سر کو ریت میں دبا کر عدلیہ پر بیرونی اثرات اور دباؤ کے سامنے بے حس اور...

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جسٹس منصور علی شاہ کا فل کورٹ ریفرنس میں شرکت...

مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کے لیے تیار ہیں: پیوٹن

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس...

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک)...

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کرکٹ...

More like this