Sunday, January 12, 2025
Homeکھیلفرنچ اوپن : کارلوس الکاراز،جینک سنر،آندرے روبلوف اورسٹیفانوس تیسرے راؤنڈ میں پہنچ...

فرنچ اوپن : کارلوس الکاراز،جینک سنر،آندرے روبلوف اورسٹیفانوس تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے

Published on

ہسپانوی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار کارلوس الکاراز، اٹلی کے ٹینس کھلاڑی جینک سنر، روسی ٹینس سٹار آندرے روبلوف اور یونانی ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

سال کے دوسرے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں سپین کے کارلوس الکاراز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف نیدرلینڈز کے جیسپر ڈی جونگ کو 3-6، 4-6،6-2، 2-6 سے شکست دے کر تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

اس کے علاوہ اٹلی کے جینک سنر نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف میزبان ٹینس کھلاڑی رچرڈ گیسکٹ کوسٹریٹ سیٹس میں 4-6، 2-6 اور 4-6 سے شکست دی۔

روسی ٹینس کھلاڑی آندرے روبلوف نے بھی دوسری رکاوٹ عبور کرلی ، انہوں نے دوسرے راؤنڈ میچ میں ہسپانوی حریف کھلاڑی پیڈرو مارٹینز پورٹرو کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6، 4-6 اور 3-6 سے شکست دی۔

ایک اور میچ میں یونانی ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس نے جرمنی کے ٹینس کھلاڑی ڈینیل آلٹمیئر کو شکست دے کر تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ سٹیفانوس کا سکور 3-6، 2-6، 7-6(7-2) اور 4-6 تھا۔

جبکہ سوئٹزرلینڈ کے سٹین واورینکااور میزبان ٹینس سٹار رچرڈ گیسکٹ دوسرے راؤنڈ میں ہارکر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

Latest articles

سری لنکا نے تیسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 140 رنز سے شکست دیدی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلے گئے تیسرے اور...

آئی سی سی کے وفد کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایک...

پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ کا اعلان، امام الحق کی واپسی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہفتہ...

میرا خاندان 3 نسلوں سے کراچی کی ترقی میں کردار ادا کررہا ہے، بلاول بھٹو

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں شاہراہ بھٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے...

More like this