
فرانس الیکشن :نیو پاپولر فرنٹ سیاسی اتحاد کیا ہے؟
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق نیو پاپولر فرنٹ فرانسیسی بائیں بازو کی جماعتوں کا سیاسی اتحاد ہے، جس میں سوشلسٹ، کمیونسٹ، ماہرین ماحولیات (گرین پارٹی) اور لا فرانس انسومیس کے لوگ شامل ہیں۔
یہ سیاسی اتحاد فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں کی جانب سے نو جون کو قبل از وقت انتخابات کے مطالبے کے بعد تشکیل دیا گیا تھا۔
یہ جماعتیں پہلے بھی ایک دوسرے پر تنقید کرتی رہی ہیں۔ ان کے نظریے اور نقطہ نظر میں بھی کچھ بڑے اختلافات ہیں، لیکن انھوں نے انتہائی دائیں بازو کو حکومت سے دور رکھنے کے لیے ایک بلاک بنانے کا فیصلہ کیا ۔
نیو پاپولر فرنٹ نے موجودہ حکومت کی طرف سے منظور کی گئی پنشن اور امیگریشن اصلاحات کو واپس لینے، غیر دستاویزی تارکین وطن کے لیے ایک ریسکیو ایجنسی بنانے اور ویزا درخواستوں میں سہولت فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔