Friday, January 10, 2025
Homeکھیلفٹ بالفیفا ورلڈ کپ کوالیفائینگ راؤنڈ ،اردن نے پاکستان کو 7 صفر سے...

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائینگ راؤنڈ ،اردن نے پاکستان کو 7 صفر سے شکست دے دی

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کے کوالیفائرز راؤنڈ میں پاکستان اور اردن کی ٹیمیں مدِ مقابل تھیں ۔ میچ کا آغاز اردن کی جانب سے جارحانہ انداز میں ہوا ۔ انہوں نے پاکستان کے گول کی طرف ایک کارنر کک کیا، لیکن پاکستانی ٹیم اس خطرے کو دور کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

کھیل کے تیسرے منٹ میں میدان کے وسط میں پاکستان کی جانب سے حسیب نے ایک مضبوط ٹیکل کیا ۔ جس سے پاکستان کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع ملا۔ لیکن اردن نے اب بھی گیند پر اپنا قبضہ برقرار رکھا۔ کھیل کے 8ویں منٹ میں اردن گول کرنے کے تقریباً قریب پہنچ چکا تھا جب پاکستان کی جانب سے ایک ڈیفنڈر نے شاٹ روک کر ان کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

بلآخر 14 ویں منٹ میں اردن کی جانب سے موسیٰ نے پاکستان کے دفاع کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے گیند کو جال میں ڈال دیا جس سے اسکور 1-0 ہوگیا ۔ اس کے بعد پاکستان نے بھی حملہ کرنے کی کوشش کی، لیکن اردن کے ڈیفنڈرز نے تیزی سے گیند کو چھین لیا۔ اردن نے جارحانہ کھیل جاری رکھا تاہم حسیب نے ایک اچھا دفاعی کھیل پیش کرتے ہوئے گیند کو اپنے گول سے دور کر کے اردن کو گول کرنے سے روکا۔

اس کے بعد 24 ویں منٹ میں اردن کے لیے پہلے گول کرنے والے موسیٰ نے دور سے دوبارہ گول کرنے کی کوشش کی لیکن پاکستانی گول کیپر یوسف بٹ نے آسانی سے گیند کو پکڑ لیا۔ اسے اگلے ہی منٹ میں پاکستان کو بھی ایک موقع ملا لیکن پاکستان کا شاٹ ہدف سے چوک گیا ۔ لیکن کھیل کے 27 ویں منٹ میں پاکستانی گول کیپر یوسف بٹ پر پنالٹی باکس میں اردن کے کھلاڑی کو فاؤل کرنے کے الزام کے بعد ریفری نے اردن کو پنالٹی دی۔ جس سے اردن نے پنالٹی پر گول کرکے اسکور 0-2 کردیا۔

کھیل کے 35 ویں منٹ میں پاکستانی کھلاڑی فرید اللہ اردنی کھلاڑی کے ساتھ تصادم میں زخمی ہو گئے اور انہیں کھیل چھوڑنا پڑا۔ جس وجہ سے محمد ولید متبادل کے طور پر میدان میں آئے۔اس کے بعد پاکستان نے اچھا کھیلنا شروع کیا اور گول کرنے کے لیے جدوجہد کی پاکستان کی جانب سے ہارون نے کافی فاصلے سے گول کرنے کی کوشش کی لیکن بدقسمتی سے گیند کراس بار کے اوپرسے گزر گئی جس سے پاکستان گول کرنے کا ایک قیمتی موقع گنوا بیٹھا۔ اس کے بعد کھیل کے 43 ویں منٹ میں بھی پاکستان کو ایسی ہی صور ت حال کا سامنا کرنا پڑا جب کیانی نے دور سے ایک مضبوط شاٹ لیا لیکن وہ تھوڑے فرق سے ہدف سے چوک گیا۔

49 ویں منٹ میں اردن نے تقریباً گول کر دیا تھا ، لیکن موسیٰ تماری کا شاٹ پاکستانی ڈیفنڈر نے روکنے کی کوشش کی اور گول آسانی سے چھوٹ گیا۔ پاکستان کے غازی کو پاکستان کے گول کے قریب اردن کے کھلاڑی پر رف ٹیک کرنے پر یلو کارڈ ملا۔ اردن کو فری کک ملی ، لیکن پاکستان نے اسے روک دیا، جس کے نتیجے میں ایک کارنر چلا گیا۔ پاکستان کے گول کے سامنے ہنگامہ آرائی کے بعد اردن نے دوبارہ گیند پر قبضہ حاصل کرلیا ۔ تاہم 51 ویں منٹ میں ایک اردنی کھلاڑی نے سائیکل کک کی کوشش کی لیکن گیند دوسرے اردنی کھلاڑی کی پشت سے ٹکرا کر جال میں چلی گئی ۔ پاکستانی گول کیپر یوسف بٹ اسے روکنے میں ناکام رہے اور یوں اسکور 3-0 ہوگیا۔

اس کے بعد بھی اردن حملے کرتا رہا لیکن لیکن پاکستان کے کھلاڑی، عیسیٰ، عمر حیات، اور یوسف بٹ ، انہیں روکنے کے لیے سخت محنت کرتے رہے ۔ کھیل کے 57 ویں منٹ میں اردن کے ایک کھلاڑی کو پاکستان کے محمد ولید کو فاؤل کرنے پر یلو کارڈ ملا۔ تاہم کھیل کے 61 ویں منٹ میں اردن نے مزید ایک اور گول داغ دیا جس سے اسکور 4-0 ہوگیا ۔ اس کے بعد پاکستان کے ایک کھلاڑی صدام کو ریفری سے بحث کرنے پر پیلا کارڈ ملا۔ پاکستان کے کوچ کانسٹینٹائن ٹیم سے ناخوش دکھائی دیے کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ ٹیم جارحانہ انداز اپنائے ۔

کھیل کے 70ویں منٹ میں پاکستان نے گول کرنے کا ایک اور موقع گنوا دیا۔پاکستان نے ہارون حامد کی جگہ علی عزیز کو کھیل میں متبادل کے طور پہ شامل کیا ۔اس کے بعد 74 ویں منٹ میں اردن نے پاکستان کے پنالٹی ایریا سے گیند کو حاصل کرتے ہوئے آسانی سے گول داغ دیا اور اسکور 5-0 کردیا۔ 78 ویں منٹ میں اردن کی جانب سے موسیٰ التماری نے پاکستانی ڈیفنڈر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے میچ میں اپنا تیسرا گول داغ دیا ۔ جس سے اسکور 6-0 ہو گیا۔ جس سے پاکستانی شائقین بالکل مایوس ہوگئے ۔

اس کے بعد 82 ویں منٹ میں اردن نے فری کک سے ایک اور گول داغ دیا جس سے اسکور 7-0 ہوگیا ۔اس کے کے بعد کے کھیل میں بھی اردن نے گول کرنے کی کوششیں جاری رکھیں لیکن وہ اس میں ناکام رہے اور میچ کا اختتام پاکستان کی 7-0 کی ہار سے ہوا۔

Latest articles

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسرائیل کے حق میں ووٹنگ کی مذمت

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی جانب سے کی...

عماد ڈیالو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ 2030 تک نئے معاہدے پر دستخط کردیے

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کے ونگر عماد ڈیالو...

کرپشن کا الزام، ایپل نے متعدد بھارتی ملازمین کو برطرف کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی ’ایپل‘ نے مالی کرپشن کے...

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، ریال میڈرڈ ہسپانوی سپر کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ریال میڈرڈ نے جوڈ بیلنگھم کی...

More like this

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسرائیل کے حق میں ووٹنگ کی مذمت

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی جانب سے کی...

عماد ڈیالو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ 2030 تک نئے معاہدے پر دستخط کردیے

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کے ونگر عماد ڈیالو...

کرپشن کا الزام، ایپل نے متعدد بھارتی ملازمین کو برطرف کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی ’ایپل‘ نے مالی کرپشن کے...