
FIFA World Cup Qualifiers Round 2: The national team reached Dushanbe
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2:قومی فٹبال ٹیم تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ پہنچ گئی .قومی ٹیم پاک فضائیہ کے خصوصی طیارے سے دوشنبہ پہنچی.قومی ٹیم نے نور ایئر بیس سے اڑان بھری تھی. قومی ٹیم کو فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ کے آخری میچ کے لیے تاجکستان روانہ ہونے سے قبل کافی مشکلات پیش آئیں .
قومی ٹیم نے کل روانہ ہونا تھا لیکن طیارے میں تکنیکی خرابی کے باعث فلائٹ روک دی گئی ، جس کے بعد فٹ بال ٹیم کی دوشنبے روانگی کیلئے پی ایف ایف کی جانب سے سرتوڑ کوشش کی گئیں جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی دلچسپی سے قومی فٹبال ٹیم تاجکستان روانہ ہوگئی.
پاکستان اور تاجکستان کا فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ کا آخری میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔