Thursday, January 9, 2025
Homeکھیلفٹ بالفیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز راؤنڈ 2،ایشین کپ کا فائنل کھیلنے والی ...

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز راؤنڈ 2،ایشین کپ کا فائنل کھیلنے والی اردن ٹیم 18 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

Published on

اردو انٹرنیشنل ( اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2 ، اردن فٹ بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے،اردن فٹ بال ٹیم مسقط سے کل اسلام آباد پہنچی تھی ۔ جہاں ٹیم کو سخت سیکیورٹی انتظامات میں ایئر پورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔ اسلام آباد میں اردن کے سفیر ڈاکٹر ماین خریست نے ٹیم کا استقبال کیا ۔اس موقع پر دیگر سفارتی عملہ اور پی ایف ایف کے آفیشل ارکا ن بھی موجود تھے ۔

اس سے قبل اردن ٹیم نے 2006 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا یعنی اردن ٹیم 18 سال بعد پاکستان کی سرزمیں پر دوبارہ کھیلے گی۔ پاکستان اور اردن کا ہوم میچ 21 مارچ کو شیڈول ہے ۔ میچ جناح فٹبال اسٹیڈیم اسلام آباد میں دوپہر 2 بجے ہوگا۔

رمضان المبارک ، دوپہر کا وقت اور اسپورٹس کمپلیکس کے اطراف میں ہونے والی دیگر سرگرمیاں ممکنہ طور پر شائقین کی دلچسپیوں کو متاثر کرسکتی ہیں ۔ کیونکہ 21 مارچ کے دن کا آغاز 23 مارچ کو ہونے والی پریڈ ریہرسل کے ساتھ ہو گا ۔اس کے علاوہ کشمیر ہائی وے کو چھوڑ کر کمپلیکس کے اندر اور اس کے اطراف کی سڑکیں 21 مارچ کی دوپہر 2 بجے تک بند رہیں گی ۔ خاص طور پر راولپنڈی سے آنے والے شائقین کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں داخلے کے لیے گیٹ نمبر 1 اور گیٹ نمبر 2 تک رسائی حاصل کرنے کے لیے نائینتھ ایونیو یا کشمیر (سری نگر) ہائی وے کا استعمال کرنا ہو گا۔

Latest articles

بجلی 10 سے 12 روپے فی یونٹ سستی کر سکتے ہیں، اویس لغاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی...

سارک سنوکر چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تیسری سارک سنوکر چیمپئن شپ...

لکی مروت: نامعلوم مسلح افراد نے اٹامک انرجی سے وابستہ 16 مزدوروں کو اغوا کرلیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد مسلحہ...

ٹوٹنہم اور لیور پول کے میچ کے دوران وی اے آر کے اعلان کے ساتھ انگلش فٹبال میں نئی تاریخ رقم

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ٹوٹنہم اور لیورپول کے درمیان کاراباؤ...

More like this