Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلفٹ بالفیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز راؤنڈ 2 : قومی ٹیم تاجکستان...

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز راؤنڈ 2 : قومی ٹیم تاجکستان روانہ نہ ہو سکی

Published on

spot_img

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز راؤنڈ 2 قومی ٹیم تاجکستان روانہ نہ ہو سکی

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پاکستان فٹ بال ٹیم تاجکستان روانہ نہ ہو سکی .پاکستان ٹیم نے پرائویٹ ائیر لائنز کی چارٹرڈ پرواز سے دو شنبہ روانہ ہونا تھا ، لیکن چارٹرڈ فلائٹ میں تیکنیکی خرابی کی وجہ سے فلائٹ کو روک دیا گیا .پاکستان فٹ بال اسکواڈ جہاز میں سوار ہونے کیلئے لاؤنج میں پہنچ چکا تھا۔

چئیرمین این سی ہارون ملک نے کہا قومی ٹیم کا اب تک دوشنبہ روانہ نہ ہونا انتہائی تکلیف دہ ہے.

پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے کہا کہ پاکستان فٹبال ٹیم کی دوشنبہ، تاجکستان میں شیڈول فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز میں شرکت یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کررہے ہیں،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان میچ کے بعد پاکستان فٹبال ٹیم کے11 ارکان جن میں 7کھلاڑی اور 4 آفیشلز شامل ہیں، پہلے ہی دوشنبے پہنچ چکے ہیں۔ تاہم فیفا کے قواعد و ضوابط کے مطابق ٹیم کی میچ میں شرکت کے لیے اضافی9 کھلاڑیوں اور 2 آفیشلز کا وینیو پر موجود ہونا ضروری ہے۔

ہارون ملک نے صورت حال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دوشنبے میں بروقت پہنچنے میں ناکامی کی صورت میں اے ایف سی اور فیفا کے مخصوص قوانین کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ہارون ملک نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “قومی ٹیم کا ابھی تک دوشنبہ روانہ نہ ہونا انتہائی تشویشناک ہے، تاہم ناگزیر وجوہات کے معاملے میں کچھ نہیں کیا جاسکتا، اس مسئلے کو حل کرنے اور ٹیم کی تاجکستان آمد کو یقینی بنانے کیلیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

ہارون ملک نے کہا کہ ہم تاجکستان اور فیفا حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ انہیں صورتحال سے پوری طرح آگاہ رکھا جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پی ایف ایف اعلیٰ حکومتی سطح پر بھی رابطے میں ہے اور وزیراعظم آفس اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...