Saturday, January 11, 2025
Homeکھیلفٹ بالفیفا ورلڈکپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2 قومی فٹ بال ٹیم تاجکستان...

فیفا ورلڈکپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2 قومی فٹ بال ٹیم تاجکستان روانہ ہوگئی

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈکپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2 کا میچ کھیلنے کیلئے قومی فٹبال ٹیم تاجکستان روانہ ہوگئی۔

قومی ٹیم نے پرائیویٹ ائیر لائنز کی چارٹرڈ پرواز سے دوشنبے روانہ ہونا تھا لیکن چارٹرڈ فلائٹ کو تکنیکی خرابی کی وجہ سے روک دیا گیا تھا۔

فٹبال ٹیم کی دوشنبے روانگی کیلئے پی ایف ایف کی جانب سے سرتوڑ کوشش کی گئیں جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی دلچسپی سے قومی فٹبال ٹیم تاجکستان روانہ ہوگئی۔

قومی فٹبال ٹیم پاک فضائیہ کے خصوصی طیارے میں نور خان ائیر بیس سے دوشنبہ روانہ ہوئی، جہاں قومی ٹیم کا میچ آج تاجکستان سے شیڈول ہے اور میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم فیفاورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ کا یہ آخری میچ کھیلے گی۔

Latest articles

آگ کے باعث امریکی خواتین فٹبال ٹیم کا تربیتی کیمپ لاس اینجلس سے میامی منتقل

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق یو ایس ساکر نے اعلان کیا...

پاکستان کے محمد آصف نے تیسری سارک اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورتس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے محمد آصف نے سری...

بنڈس لیگا: بائر لیورکوزن کی بوروسیا ڈورٹمنڈ کو 3-2 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائر لیورکوسن نے بنڈس لیگا میں...

پاکستان کے سابق کوچ مکی آرتھر کو برطانیہ میں نیا عہدہ مل گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ڈربی شائر کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو...

More like this