Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلفٹ بالفیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2 ، اردن بمقابلہ پاکستان، اردن...

فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2 ، اردن بمقابلہ پاکستان، اردن فٹبال ٹیم کو ویزے جاری کردیے گئے

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق 21 مارچ 2024 کو، پاکستان فیفا ورلڈ کوالیفائر راؤنڈ 2 کے ایک بڑے ٹورنامنٹ میں اردن کے خلاف کھیلے گا۔ اس میچ کے لیے شائقین پرجوش ہیں کیونکہ یہ ایک دلچسپ مقابلہ ہوگا ۔

یہ کھیل اہم ہے کیونکہ یہ پاکستانی عوام کے لیے اتحاد ،شناخت اور فخر کا باعث ہے ۔ اس میچ کا مقصد نہ صرف جیت حاصل کرنا ہے بلکہ لوگوں کو قریب لانے اور انہیں دوبارہ فٹ بال کی جانب راغب کرنے اورپرجوش بنانے کے لیے بھی اہمیت کا حامل ہے ۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ کھیل کے دوران شائقین کا اچھا وقت گزرے، مزید پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہم حکومت کے ساتھ مل کر پاکستان کی شاندار ثقافت اور اقدار کو دنیا کو دکھانے کے لیے پر عزم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہر کوئی ہماری ٹیم کی حوصلہ افزائی کرے اور دنیا کو یہ دکھانے میں ہماری مدد کرے کہ پاکستان کتنا عظیم ہے۔ آئیے مل کر تاریخ بنائیں!

فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2 میں شرکت کیلئے اردن فٹبال ٹیم کو دفترخارجہ کی جانب سے ویزے جاری کردیے گئے۔ اردن کی فٹبال ٹیم 19 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گی، پاکستان اور اردن کی فٹبال ٹیم کے درمیان مقابلہ 21 مارچ کو جناح اسٹیڈیم راولپنڈی میں شیڈولڈ ہے، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دوپہر 2 بجے کھیلا جائے گا۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this