Thursday, January 9, 2025
Homeکھیلفٹ بالفیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2، اردن نے پاکستان کو 3-0...

فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2، اردن نے پاکستان کو 3-0 سے شکست دے دی

Published on

فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2، اردن نے پاکستان کو 3-0 سے شکست دے دی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق جناح اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں پاکستان اور اردن کے درمیان ہونے والے میچ میں اردن نے 2026 کے فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر کے گروپ مرحلے میں پاکستان کو 3-0 سے شکست دے دی ۔

اردن نے ابتدائی لائن اپ میں ،ابو لیلیٰ، المردی، العجلی، حداد اور ماری، العرب، النعمۃ، الرعبدہ، الراشدان ،التماری اور علی اولوان کو شامل کیا ۔

اردن نے آغاز میں ہی کھیل پر کنٹرول حاصل کرلیا تھا ۔کھیل کے دوسرے ہی منٹ میں پاکستانی ڈیفنڈر نے التماری کو گول کے پاس گرا دیا . جس پر اردن کے ریفری نے انہیں فری کک دی اس فری کک کی بنیاد پر التماری نے المردی سے پاس حاصل کرتےگول داغ دیا . اردن کا آغاز بہترین تھا . کھیل کے 10 ویں منٹ میں ہی اردن کو پنالٹی کک ملی جس پر علی اولوان نے پنالٹی اسپاٹ کی مدد سے دوسرا گول بھی داغ دیا جس سے اسکور 2-0 ہوگیا ۔

دوسرے گول کے بعد اردن کے جارحانہ حملوں میں کچھ ٹھہراؤ آیا جس سے پاکستان کو کھیل پر غلبہ حاصل کرنے کا موقع پاکستان کی جانب سے فرید نے کراس میں کھیلنے کی کوشش کی مگر وہ کوئی بھی گول کرنے اور اردن کے لیے خطرہ پیدا کرنے میں ناکام رہا ۔

دوسرے ہاف کے آغاز میں پاکستان نے اردن پر دباؤ برقرار رکھتے ہوئے انہیں کھیل میں مزید پیش رفت سے باز رکھا .اس کے بعد النعمت نے کراس وصول کیا اور میدان کے بائیں جانب گول کرنے کی کوشش کی لیکن یوسف اس کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے پاکستان کے خلاف تیسرا گول روکنے میں کامیاب رہا ۔ اس کے بعد میچ میں پاکستان نے جارحانہ انداز اپنایا یہاں تک کہ یونس کو میڈ فیلڈ میں مضبوط فاؤل کرنے پر یلو کارڈ دکھایا گیا ۔ایک اور موقعہ پہ ریفری نے اردن کو پنالٹی کک سے نواز دیا جس پہ اردن کے موسیٰ التماری نے فری کک لی اور پاکستان کے کیپر یوسف بت نے شاندار انداز سے گول روک کر تماشائیوں سے داد وصول کرتے ہوئے اردن کو ایک مزید گول کرنے سے باز رکھا .

اس کے بعد کھیل کے 86 ویں منٹ میں بدقسمتی سے موسیٰ التماری کے شاٹ کو ہوم ٹیم خود ہی جال میں پہنچانے کا باعث بنی .جس سے اردن کا تیسرا گول ہوا.
2023 کے اے ایف سی ایشین کپ میں رنر اپ اردن نے اسلام آباد میں ہونے والے میچ سے پہلے دوسرے راؤنڈ میں ایک میچ ڈرا کیا تھا اور ایک ہارا تھا۔
مجموعی طور پر پاکستان نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور گول کرنے کی کئی کوششیں کیں لیکن شاید قسمت کی دیوی اردن پر مہربان تھی .

پاکستان اب تک دوسرے راؤنڈ کے گروپ مرحلے کے تمام میچ ہار چکا ہے۔ جون میں پاکستان اسی مقام پر کوالیفائینگ راؤنڈ کا اگلا میچ سعودی عرب کے خلاف کھیلے گا .

Latest articles

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 26 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی، 5 افراد ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں 6 مقامات...

ایپسوچ نے آسٹن ولا ونگر جیڈن فیلوجین کو 20 ملین پاؤنڈ میں سائن کر لیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایپسوچ ٹاؤن نے آسٹن ولا کے...

غزہ میں جنگ بندی کے بہت قریب ہیں: امریکی وزیر خارجہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے تصدیق کی ہے کہ...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، 393 پوائنٹس کی کمی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مندی کا رجحان ہے،...

More like this

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 26 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی، 5 افراد ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں 6 مقامات...

ایپسوچ نے آسٹن ولا ونگر جیڈن فیلوجین کو 20 ملین پاؤنڈ میں سائن کر لیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایپسوچ ٹاؤن نے آسٹن ولا کے...

غزہ میں جنگ بندی کے بہت قریب ہیں: امریکی وزیر خارجہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے تصدیق کی ہے کہ...