Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی روبیو سے ملاقات، امریکی سفیر نے پاکستان کی اہمیت اجاگر کر دی

Field Marshal Asim Munir meets Rubio, US ambassador highlights Pakistan's importance

Field Marshal Asim Munir meets Rubio, US ambassador highlights Pakistan's importance

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک ڈان نیوز  کی خبر کے مطابق میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کے بعد، اقوام متحدہ میں امریکی سفیر مائیک والٹز نے پاکستان کو واشنگٹن کی عالمی اور علاقائی حکمتِ عملی میں کلیدی ملک قرار دیتے ہوئے جنوبی ایشیا میں اس کے کردار کو نمایاں کیا ہے۔

میونخ کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا، ہم دنیا میں گھوم سکتے ہیں — کشمیر، بھارت اور پاکستان — جہاں ہم نے ایک نہایت سنگین ایٹمی کشیدگی کا سامنا کیا تھا۔ ان کے اس بیان کو جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک استحکام کے حوالے سے امریکی تشویش کا اظہار قرار دیا جا رہا ہے۔

مائیک والٹز نے پاکستان کو کثیرالجہتی سفارتکاری میں بھی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر ‘بورڈ آف پیس’ تشکیل دیا جس میں پاکستان، برطانیہ، فرانس اور دیگر ممالک شامل ہیں۔ انہوں نے مسلم اکثریتی ممالک کے ساتھ امریکی روابط کے حوالے سے بھی پاکستان کا ذکر کیا اور کہا کہ امریکہ دوست ممالک کے نیٹ ورک میں ترکیہ، پاکستان اور انڈونیشیا جیسے ممالک کو شامل کرنا چاہتا ہے۔ ان کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی خطے کے ممالک اور مسلم اکثریتی ریاستوں کے ساتھ رابطوں میں پاکستان، ترکیہ اور انڈونیشیا کو شامل کیا۔

اس سے قبل آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کی ملاقات میں “عالمی اور علاقائی سکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔ یہ ملاقات میونخ سکیورٹی کانفرنس کے سائیڈ لائنز پر ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جرمنی کے وزیر داخلہ الیکزینڈر ڈوبرنڈٹ، چانسلر کے خارجہ و سکیورٹی مشیر گونٹر ساٹر اور جرمن چیف آف ڈیفنس کارسٹن بریور سے بھی ملاقاتیں کیں، جن میں موجودہ سکیورٹی خطرات، دوطرفہ دفاعی تعاون اور عالمی امن کے لیے کثیرالجہتی مکالمے کی ضرورت پر گفتگو کی گئی۔

مزید براں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے برازیل کی مسلح افواج کے جوائنٹ اسٹاف چیف رینیٹو روڈریگز ڈی اگویار فریرے اور لبنانی مسلح افواج کے کمانڈر روڈولف ہیکل سے ملاقاتوں میں دفاعی تعاون بڑھانے اور علاقائی سکیورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میونخ میں ہونے والی یہ سرگرمیاں پاکستان کے دفاعی تعلقات مضبوط بنانے اور شراکت دار ممالک کے ساتھ سکیورٹی تعاون کو مزید وسعت دینے کے مقصد سے کی گئیں۔

Tags: آئی ایس پی آر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بورڈ آف پیس فیلڈ مارشل عاصم منیر مائیک والٹز میونخ کانفرنس وزیر داخلہ الیکزینڈر ڈوبرنڈٹ

Post navigation

Previous: پارلیمنٹ ہاؤس کے راستے کھل گئے، پی ٹی آئی اور ٹی ٹی اے پی دھرنا چوتھے دن میں داخل
Next: جنیوا مذاکرات سے قبل ایران کا نرم مؤقف، پابندیوں کے بدلے اقتصادی فوائد کا عندیہ

Ishaq Dar active despite minor shoulder fracture, accident while receiving Egyptian Foreign Minister
  • پاکستان

اسحاق ڈار کندھے کی معمولی فریکچر کے باوجود متحرک، مصری وزیر خارجہ کے استقبال کے دوران حادثہ

Prime Minister Shehbaz Sharif expresses confidence in peace efforts, expresses gratitude for international cooperation after four-nation meeting
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

وزیراعظم شہباز شریف کا امن کوششوں پر اعتماد، چار ملکی اجلاس کے بعد عالمی تعاون پر اظہارِ تشکر

Oil tankers begin arriving in Karachi after Iran's permission, supply partially restored
  • Top News
  • پاکستان

ایران کی اجازت کے بعد تیل بردار جہاز کراچی پہنچنے لگے، سپلائی جزوی بحال

یہ بھی پڑہیے

PSL 11: Shaheen Afridi and Sikandar Raza accused of security breach-PCB
  • کھیل

پی ایس ایل 11: شاہین آفریدی اور سکندر رضا پر سیکیورٹی خلاف ورزی کا الزام

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Prime Minister Shehbaz Sharif expresses confidence in peace efforts, expresses gratitude for international cooperation after four-nation meeting
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

وزیراعظم شہباز شریف کا امن کوششوں پر اعتماد، چار ملکی اجلاس کے بعد عالمی تعاون پر اظہارِ تشکر

Oil tankers begin arriving in Karachi after Iran's permission, supply partially restored
  • Top News
  • پاکستان

ایران کی اجازت کے بعد تیل بردار جہاز کراچی پہنچنے لگے، سپلائی جزوی بحال

Iran-Israel war intensifies, US eyes Kharg Island, negotiations also ongoing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران-اسرائیل جنگ میں تیزی، امریکا کی خارگ جزیرہ پر نظر، مذاکرات بھی جاری

US-Iran talks resume, Islamabad becomes global media hub
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران مذاکرات کی بازگشت، اسلام آباد عالمی میڈیا کا مرکز بن گیا

Questions on Iran war in the US, Congress demands immediate public hearing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا میں ایران جنگ پر سوالات، کانگریس نے فوری عوامی سماعت مانگ لی

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.