ایف بی آر نے سمز بلاک کرنے کیلئے 5 ہزار نان فائلرز کی تفصیلات ٹیلی کام کمپنیوں کو فراہم کردیں
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کے لیے تفصیلات ٹیلی کام آپریٹرز کو فراہم کردی ہیں جس کے بعد ٹیلی کام آپریٹرز نے نان فائلرز کو سمز بلاک کرنے سے خبردار کرنے کے پیغامات بھیجنا شروع کر دیے ہیں۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے نفاذ کے لیے ایف بی آر کی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ ملاقاتیں ہوئیں۔
ٹیلی کام آپریٹرز نے چھوٹے بیچز میں مینوئل طریقے سے سمز بلاک کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ٹیلی کام آپریٹرز کو روزانہ کی بنیاد پر مزید بیچز بھیجے جائیں گے۔
ترجمان ایف بی آر کا مزید کہنا ہے کہ ایف بی آر اور ٹیلی کام آپریٹرز کی شراکت داری ٹیکس قوانین کی بالادستی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔