پیرس (اے ایف پی) ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سابق عالمی ہیپٹاتھلون چیمپئن یونس باربر کو پیرس کی مضافاتی ٹرین میں ایک مسافر نے چہرے پر مکا مارا ۔ مکا لگنے سے معمولی چوٹیں آئیں۔49 سالہ یونس باربر پر اس وقت حملہ کیا گیا جب اس نے “ایک شرابی مسافر” کو سفر کے دوران فون پر آہستہ بات کرنے کا کہا ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سیرا لیون میں پیدا ہونے والے فرانسیسی کھلاڑی کو “چہرے پر دو ضربیں” لگیں، جس کے نتیجے میں “دائیں گال کی ہڈی” پر معمولی چوٹ آئی۔ باربر نے پولیس کو اس واقعے کی شکایت کی جس پر ٹرین کے پیرس پہنچنے پر پولیس نے 43 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا۔
پانچ بار عالمی تمغے جیتنے والی باربر ، نے 1999 میں سیویل میں ورلڈ ہیپٹاتھلون گولڈ اور پیرس میں 2003 کی عالمی چیمپئن شپ میں لمبی چھلانگ کا ٹائٹل جیتا تھا۔
پیرس 26 جولائی سے 11 اگست تک سمر اولمپکس کی میزبانی کرے گا۔