اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہسپانوی فٹ بال فیڈریشن کے سابق صدر لوئیس روبیلیز کو بدعنوانی کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے مبینہ طور پر سعودی عرب میں ہونے والے ہسپانوی سپر کپ کے انتظامات کے دوران غیر قانونی ادائیگیاں کیں۔ پراسیکیوٹرز مسٹر روبیلیز کے لیے اڑھائی سال قید کی سزا کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ روبیلیز نے ایسی کسی بھی سرگرمی میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے ۔
ڈومینیکن ریپبلک سے میڈرڈ واپسی پر، روبیلیز کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ اب پولیس کے پاس اس سے پوچھ گچھ کے لیے تین دن ہیں۔ گزشتہ ماہ پولیس نے روبیئلز کے گھر اور فٹ بال فیڈریشن کے ہیڈ کوارٹر کی تلاشی بھی لی تھی ، جس کی وجہ سے متعدد گرفتاریاں ہوئیں۔
مزید برآں، روبیئلز کو گزشتہ سال ورلڈ کپ فائنل کے بعد ایک کھلاڑی، جینی ہرموسو کو اس کی رضامندی کے بغیر بوسہ دینے کے الزام میں ایک الگ مقدمے کا سامنا ہے۔ اس واقعے کے بعد روبیئلز نے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔