Saturday, January 11, 2025
Homeکھیلفٹ بالیورپی چیمپیئن شپ: ترکیہ کی اسرائیل کو شکست ، جیت مظلوم...

یورپی چیمپیئن شپ: ترکیہ کی اسرائیل کو شکست ، جیت مظلوم فلسطینیوں مسلمانوں کے نام

Published on

یورپی چیمپیئن شپ کے اہم میچ میں ترکیہ نے اسرائیل کو شکست دیکر جیت فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے نام کردی۔

فرانس کے کیملی فورنیئر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ترکیہ ٹیم نے اسرائیل کو 0-6 سے شکست دی ، میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں نے اسرائیلی فوج کی غزہ میں وحشیانہ بمباری و قتل عام پر احتجاج بھی کیا۔

ترک کھلاڑیوں نے حریف ٹیم کے پلئیرز سے مصافحہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے جیت کو فلسطینی عوام کے نام کی اور میچ کے بعد غزہ کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دعائیہ کلمات بھی پڑھے۔

واضح رہے کہ غزہ میں 7 ماہ تک جاری رہنے والی اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 36,000 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

یورپی چیمپیئن شپ میں ترک ٹیم اگلے گروپ میچ میں آذربائیجان کا مقابلہ کرے گا۔

خیال رہے کہ گروپ مراحل میں 16 ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا، ہر گروپ سے ٹاپ 2 ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچیں گی۔

Latest articles

اسرائیل کی یمن میں فوجی تنصیبات، بندرگاہوں پر شدید بمباری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈرون حملوں کے جواب میں اسرائیل نے یمن میں...

پاکستان انڈر 19 ویمن ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ملائیشیا روانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کا اسکواڈ جمعہ کو آئی سی سی...

لاس اینجلس جنگلات میں لگی آگ، 12ہزار مکان اور عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن گئیں

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی شہر لاس اینجلس میں تاریخ کی بدترین آگ تاحال...

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں

اسلام آباد میں ہونے والی 2 روزہ کانفرنس میں شرکت کے لیے نوبل انعام...

More like this