Thursday, January 9, 2025
Homeکھیلفٹ بالیورپا لیگ ، لیور پول نے سپارٹا پراگ کو 5-1 کے بڑے...

یورپا لیگ ، لیور پول نے سپارٹا پراگ کو 5-1 کے بڑے مارجن سے شکست دے دی

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لیورپول نے مانچسٹر سٹی کے خلاف بڑے میچ سے قبل مسلسل ساتواں میچ جیت لیا۔ انہوں نے سپارٹا پراگ کے خلاف یوروپا لیگ کے کھیل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے ہاف میں تین گول کیے جس سے سپارٹا پراگ کے شائقین کو دھچکا لگا۔

ایلکسس میک ایلسٹر نے لیورپول کے لیے پہلا گول پنالٹی کِک سے اس وقت کیا جب وہ اسگر سورنسن کے ہاتھوں فاول ہو گئے۔ اس کے بعد، ڈارون نونیز نے ہاف ٹائم سے قبل لیورپول کے لیے مزید دو گول داغے۔ ان کا دوسرا گول لیورپول کے لیے 1,000 واں گول تھا۔

اگرچہ لیورپول نے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی، جس میں خاص طور پر لیور پول کے گول کیپر کیون کیلیہر کا اہم کردار تھا ۔ کیون کیلیہر نے اچھا کھیلا جو جو کہ بہت ضروری تھا کیونکہ ان کا مرکزی گول کیپر ایلیسن زخمی ہو گیا تھا۔ کیون کیلیہر کے اسپارٹا پراگ کے خلاف کھیل میں عمدہ سیو میں سے ایک سیو وہ تھا جب اس نے لوکاس ہراسلین کی ایک شاٹ کو روکا، اور پھر جو گومز نے گیند کو لائن سے باہر نکال کر اسے نیٹ میں جانے سے روک دیا۔

اس میچ میں سپارٹا پراگ نے ایک گول کیا لیکن یہ دراصل لیورپول کے کونور بریڈلی کا خود ہی گول تھا، جس نے غلطی سے گیند کو اپنے ہی جال پھینک دیا ۔ تاہم، لیورپول نے تیزی سے لوئس ڈیاز کے ذریعے ایک اور گول کر کے اسکور 4-1 کر دیا۔ بعد ازاں کھیل میں متبادل کھلاڑی ڈومینک سوبوسزلی نے لیورپول کے لیے ایک اور گول کر کے فائنل اسکور 5-1 کر دیا۔

لیورپول کے لیے اچھی خبر یہ تھی کہ محمد صلاح انجری سے واپس آئے اور متبادل کے طور پر کھیلے۔ تاہم، ان کا ایک گول اس لیے رد کر دیا گیا کیونکہ وہ آف سائیڈ تھے۔ لیور پول کے کھلاڑیوں کی انجری کے بارے میں کچھ خدشات ہیں۔ ابراہیم کوناٹے، جو حال ہی میں اچھا کھیل رہے ہیں، انہیں کھیل کے دوران چوٹ لگ گئی اور انہیں کھیل چھوڑ کے جانا پڑا ۔ جو گومز بھی دوسرے ہاف میں واپس نہیں آئے، اس لیے یہ غیر یقینی ہے کہ آیا وہ آئندہ میچوں کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں ۔

لیورپول نے 5-1 سے جیت کر واقعی اچھا کھیل پیش کیا۔ ان کے کوچ، کلوپ، اس نتیجے سے بہت خوش ہیں ۔
لیورپول کو انجریز کے باعث اپنے چھوٹے کھلاڑیوں پر انحصار کرنا پڑا، لیکن یہ ایک جاندار کھیل تھا، جس میں لیورپول نے ہدف پر 11 شاٹس لگانے کی کوشش کی جس میں سے پانچ نشانے پر لگنے میں کامیاب ہوئے ۔

لیورپول کے گول کیپر، کیلیہر نے واقعی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اس نے چھ اہم سیو کیے ۔ کھیل میں ایک لمحہ ایسا بھی آیا جب سپارٹا پراگ نے گول کرنے کا بہترین موقع اس وقت گنوا دیا جب وہ دو گول سے ہار رہی تھی ۔ لیور پول دوسرا مرحلہ سپارٹا پراگ کے خلاف 14 مارچ کو اینفیلڈ میں کھیلے گا۔ لیکن اس سے پہلے، ان کا اینفیلڈ میں مانچسٹر سٹی کے خلاف بڑا میچ ہے۔

Latest Urdu news, Urdu videos, Urdu blogs and columns – اردو انٹرنیشنل

Latest articles

سارک سنوکر چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تیسری سارک سنوکر چیمپئن شپ...

لکی مروت: نامعلوم مسلح افراد نے اٹامک انرجی سے وابستہ 16 مزدوروں کو اغوا کرلیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد مسلحہ...

ٹوٹنہم اور لیور پول کے میچ کے دوران وی اے آر کے اعلان کے ساتھ انگلش فٹبال میں نئی تاریخ رقم

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ٹوٹنہم اور لیورپول کے درمیان کاراباؤ...

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 26 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی، 5 افراد ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں 6 مقامات...

More like this

سارک سنوکر چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تیسری سارک سنوکر چیمپئن شپ...

لکی مروت: نامعلوم مسلح افراد نے اٹامک انرجی سے وابستہ 16 مزدوروں کو اغوا کرلیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد مسلحہ...

ٹوٹنہم اور لیور پول کے میچ کے دوران وی اے آر کے اعلان کے ساتھ انگلش فٹبال میں نئی تاریخ رقم

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ٹوٹنہم اور لیورپول کے درمیان کاراباؤ...