
Estonia's Sahil Chauhan breaks Chris Gayle's fastest T20 century record
ایسٹونیا کے ساحل چوہان نے کرس گیل کی تیز ترین ٹی ٹوئنٹی سنچری کاریکارڈ توڑ دیا
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مردوں کی تیز ترین ٹی ٹوئنٹی سنچری کا ریکارڈ پیر کو اس وقت ٹوٹ گیا جب ایسٹونیا کے ساحل چوہان نے قبرص کے خلاف غیر معمولی اننگز کھیلی۔
چوہان نے صرف 41 گیندوں پر ناقابل شکست 144 رنز بنائے جس سے ان کی اسٹونین ٹیم نے قبرص کے 191/7 کے مجموعی اسکور کا شاندار انداز میں تعاقب کیا
یہ سنچری انہوں نے صرف 27 گیندوں پر اسکور کی.
اس سے قبل نمیبیا کے جان نکول لوفٹی ایٹن کے پاس تیز ترین ٹی ٹوئنٹی سنچری کا ریکارڈ تھا جو چار ماہ قبل انہوں نے صرف 33 گیندوں پر حاصل کیا تھا۔
آئی پی ایل 2013 میں کرس گیل کی 30 گیندوں کی سنچری کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ تمام ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین سنچری بھی تھی۔
چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے، چوہان نے اپنی اننگز میں 24 چوکے لگائے جن میں 18 چھکے بھی شامل تھے انہوں نے قبرص کے باؤلنگ اٹیک کو ختم کرتے ہوئے 351.21 کے اسٹرائیک ریٹ سے اسکور کیا۔
چوہان کے 18 چھکوں نے فارمیٹ میں ایک ہی اننگز کے لیے مردوں کے ٹی ٹوئنٹی کا نیا ریکارڈ قائم کیا اس سے قبل یہ ریکارڈ افغانستان کے حضرت اللہ زازئی اور نیوزی لینڈ کے فن ایلن کے پاس تھا جو 16،16 کے ساتھ تھے۔