انگلینڈ بمقابلہ امریکہ: کرس جارڈن نے انگلینڈ کے لیے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ میں تاریخ رقم کر دی
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سیمر کرس جارڈن ٹی ٹوئنٹی ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے انگلش کھلاڑی بن گئے انہوں نے اتوار کو بارباڈوس میں امریکہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سپر 8 میچ کے دوران یہ سنگ میل عبور کیا۔
جارڈن نے یہ شاندار کارنامہ امریکی اننگز کے 19ویں اوور میں انجام دیا جہاں انہوں نے 4وکٹیں حاصل کیں جس کا آغاز کوری اینڈرسن کے آؤٹ ہونے سے ہوا ڈاٹ ڈیلیوری کے بعد، جارڈن نے علی خان کو کلین بولڈ کیا اور سوربھ نیتراولکر کو ہیٹ ٹرک حاصل کرنے کے لیے آؤٹ کیا.
آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کے بعد جارڈن کی ہیٹ ٹرک جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیسری ہے، جنہوں نے سپر 8 میں بنگلہ دیش اور افغانستان کے خلاف لگاتار دو بار یہ کارنامہ انجام دیا تھا یہ صرف دوسرا ایڈیشن ہے جہاں تین ہیٹ ٹرکیں ریکارڈ کی گئی ہیں پہلا متحدہ عرب امارات میں 2021 کا ٹورنامنٹ ہے۔