Saturday, October 5, 2024
HomeTop Newsمعاشی اشاریوں کو بلندی پر لے کر جانا ہے،معاشی اصلاحات کے لیے...

معاشی اشاریوں کو بلندی پر لے کر جانا ہے،معاشی اصلاحات کے لیے تمام اہم اقدامات کریں گے،وزیرتجارت

معاشی اشاریوں کو بلندی پر لے کر جانا ہے،معاشی اصلاحات کے لیے تمام اہم اقدامات کریں گے،وزیرتجارت

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا کہ ملک کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، ایسی صورتحال میں تمام اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے.

ان کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے وزیر اعظم بڑے جذبے کے ساتھ اور محنت کے ساتھ کام کر رہے ہیں، وفاقی وزرا اور صوبائی حکومتیں نے نئی ذمہ داریوں کو سنبھال لیا ہے، پاکستان کو بہت چیلنجز کا سامنا ہے لیکن ہمیں اللہ سے بہتری کی امید ہے، یہ سب ہماری محنت پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے، شہباز شریف کی قیادت میں مشکلات کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ہمیں معاشی اشاریوں کو بلندی کی جانب لے کر جانا ہے، حکومت معاشی اصلاحات کے لیے تمام اہم اقدامات کرےگی۔

پیپلز پارٹی کی کابینہ میں شمولیت کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتیں جیسے ایم کیو ایم، نیشنل پارٹی وغیرہ ان سب نے مل کے حکومت کی تشکیل میں حصہ ڈالا ہے، وہ الگ بات ہے کہ ہم اس حکومت کا حصہ ہیں یا نہیں لیکن اسے بنانے میں سب کا ہاتھ ہے۔

بلوچستان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بہت مسائل سے گزر رہا ہے، بلوچستان کے زد میں بھی یہی چیزیں آتی ہیں، اس کا رقبہ بہت بڑا ہے اور اتنے بڑے علاقے میں واقعات کا ہونا اتنا ہی بڑا بن جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حالات اس لیے بھی حساس ہیں کہ وہاں دو ممالک کی سرحدیں ہیں، جن وزیر اعلی نے وہاں ذمہ داری لی تو سب نے اپنے لحاظ سے وہاں بہتری کی کوشش ضرور کی ہوگی، اب وہاں پیپلز پارٹی کے وزیر اعلی ہیں، ہماری کوشش ہوگی کہ ان کے مسئلوں کو حل کرنے کی کوشش کی جائے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments