اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق چین نے بمشکل ایشیا کے 2026 ورلڈ کپ کوالیفائرز کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی حالانکہ وہ سیول میں جنوبی کوریا سے 1-0 سے ہار گئے تھے ۔ لیکن وہ تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنانے میں اس لیے کامیاب ہوئے کیونکہ تھائی لینڈ سنگاپور کے خلاف بڑے مارجن سے جیتنے میں ناکام رہا ۔جنوبی کوریا سے شکست کے بعد چین بے چینی سے تھائی لینڈ اور سنگاپور کے میچ کے نتیجے کا انتظار کر رہا تھا . کیونکہ اس کے تیسرے راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے کا انحصار تھائی کی شکست پر تھا .
اپنے میچ میں تھائی لینڈ کو تین گول سے جیتنا تھا یا دو گول سے جیتنا تھا لیکن سٹینڈنگ میں چین سے آگے جانے کے لیے کم از کم چار بار اسکور کرنا لازمی تھا ۔ انہوں نے 3-1 سے کامیابی حاصل کی، جو کافی نہیں تھا۔ تھائی لینڈ کی جانب سے پہلا گول سوفنات میوانتا نے کیا تاہم سنگاپور کے احسان فندی نے گول کر کے میچ برابر کر دیا۔ اس کے بعد تھائی لینڈ نے مزید دو گول کیے لیکن یہ کافی نہیں تھا ۔