Tuesday, February 11, 2025
HomeTop Newsڈیرہ اسمٰعیل خان: سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش دھماکا، 2 سپاہی...

ڈیرہ اسمٰعیل خان: سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش دھماکا، 2 سپاہی شہید

Published on

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز پر خودکش دھماکے میں 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

 ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 38 سالہ نائب صوبیدار یاسر شکیل اور 34 سالہ سپاہی طاہر نوید شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 21 مارچ کو خودکش بمبار نے گاڑی فورسز کے قافلے سے ٹکرادی تھی۔

شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، اس بزدلانہ حملے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس میں پاک فوج کے دو افسران سمیت 8 جوان شہید ہوئے تھے۔

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this