COP28 میں ہونے والے فیصلے پاکستان کے لئے اہم،حسین حقانی
امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے سوشل میڈیا پلیت فارم ایکس ٹویٹرپر اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی پر دبئی میں ہونے والی کانفرنس COP28 میں ہونے والے مذاکرات اور فیصلے دونوں پاکستان کے لئے دُور رس اہمیت کے حامل ہیں مگر پاکستان کا میڈیا سیاسی لیڈروں کے بیانات اور کج بحثی سے آگے نہیں بڑھ پارہا اور ایسے اہم معاملات پر خال خال ہی بات کر رہا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اسکائی نیوز العربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کوپ 28 کےکامیاب انعقاد پر یو اے ای کی قیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان کوپ 28 میں 30 ارب ڈالرز کے فنڈز کے قیام کا خیر مقدم کرتا ہے، دنیا کو اس وقت موسمیاتی تبدیلیوں جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔
نگران وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے نقصان ہوا، یو اےای کے اربوں ڈالر کے اعلان سے عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔