Thursday, January 9, 2025
Homeکھیلفٹ بالکوسٹا ریکا کے خلاف مضبوط برازیل کا کوپا امریکہ میں افسوسناک...

کوسٹا ریکا کے خلاف مضبوط برازیل کا کوپا امریکہ میں افسوسناک آغاز

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق انگل ووڈ کے سوفی اسٹیڈیم میں کوسٹاریکا نے برازیل کے خلاف فٹبال میچ کھیلا جس میں دونوں ٹیمیں کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہیں . گسٹاوو الفارو کی قیادت میں کوسٹا ریکا نے برازیل کو کوئی بھی گول کرنے سے روک کرایک قابلِ ذکر کارنامہ سرانجام دیا کیونکہ برازیل ایک مضبوط ٹیم ہے۔

اس سے قبل کوپا امریکہ ٹورنامنٹ میں شمالی اور وسطی امریکہ (کونکاف) سے صرف تین ٹیموں نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے ،میکسیکو نے دو بار (2001 اور 2007 میں)، اور ہونڈوراس نے ایک بار (2001 میں) یہ کیا۔

Brazil held to 0-0 draw by Costa Rica in a stunner to open Copa America group play
Brazil held to 0-0 draw by Costa Rica in a stunner to open Copa America group play

برازیل کی ٹیم نے ونیسیئس، روڈریگو اور ڈیبیو کرنے والے اینڈرک جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ گول کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ انہوں نے کوسٹا ریکا کے گول کے قریب کل 49 حملے کیے، جو 2011 میں کوپا امریکہ کے میچ میں برازیل کی جانب سے ریکارڈ کی جانے والی سب سے زیادہ کوششیں ہیں۔ ان کوششوں میں سے، روڈریگو نے خود کوسٹا ریکا کے گول کی طرف 12 شاٹس لگائے۔

کوسٹا ریکا کے گول کیپر پیٹرک سیکیرا کو برازیل کے حملوں کو روکنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا چونکہ یہ ان کا ٹورنامنٹ کا پہلا کھیل تھا۔ چیلنج کے باوجود وہ برازیل کو گول کرنے سے روکنے میں کامیاب رہے۔اس شاندار کارکردگی کی بنا پر میچلوب الٹرا نے پیٹرک سیکیرا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔

اگلے میچ میں اسٹیٹ فارم اسٹیڈیم میں ، کوسٹا ریکا کا مقابلہ کولمبیا سے ہوگا، جو گروپ ڈی میں سرفہرست ہے۔ جبکہ برازیل اپنے اگلے میچ میں ایلجیئنٹ اسٹیڈیم میں پیراگوئے کا مقابلہ کرے گا۔

Latest articles

مارٹن گپٹل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے تجربہ کار کرکٹر مارٹن گپٹل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ پک آرڈر کا اعلان کردیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

پاکستان نے فزیکل ڈس ایبلٹی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ...

پی سی بی نے سہ ملکی سیریز لاہور اور کراچی منتقل کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

More like this