Tuesday, February 11, 2025
Homeکھیلچائنہ گرینڈ پریکس ،میکس ورسٹاپن نے سپرنٹ ریس جیت لی

چائنہ گرینڈ پریکس ،میکس ورسٹاپن نے سپرنٹ ریس جیت لی

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق میکس ورسٹاپن نے سپرنٹ( چھوٹی )ریس جیت لی ، جو گرینڈ پریکس کے مرکزی ایونٹ سے پہلے منعقد ہوئی ۔

لینڈو نورس نامی ڈرائیور، جس نے پہلی پوزیشن پر ریس کا آغاز کیا، لیوس ہیملٹن کو اپنے پیچھے رکھنے کی کوشش کرتے ہوئے پہلے موڑ پر ٹریک سے اترنے پر اپنی برتری کھو بیٹھا۔ اگرچہ اس نے پہلی پوزیشن سے ریس کا آغاز کیا، لیکن نورس نے امید کے مطابق کامیابی حاصل نہیں کی جس پر اس نے مایوسی کا اظہار کیا ۔
اگرچہ میکس ورسٹاپن سست آغاز کے باوجود، تیزی سے اپنی کار کی کارکردگی میں بہتر ی لانے میں کامیاب ہو گیا اور اپنےسے آگے ڈرائیوروں کا تعاقب کرنے میں کامیاب رہا ۔

Verstappen wins Chinese Grand Prix sprint race
Verstappen wins Chinese Grand Prix sprint race

فرنینڈو الونسو ابتدائی طور پر تیسرے نمبر پر تھے لیکن کارلوس سینز اور سرجیو پیریز نے اسے پیچھے چھوڑ دیا۔
کارلوس سینز اور چارلس لیکرک، جو دونوں فیراری کے لیے گاڑی چلاتے ہیں، ان کی ایک قریبی دوڑ تھی، یہاں تک کہ ایک موقع پر ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔ اس کے باوجود لیکرک چوتھے نمبر پر رہنے میں کامیاب رہے جبکہ سینز پانچویں نمبر پر آئے۔
فرنینڈو الونسو کو ریسنگ روکنی پڑی کیونکہ اس کی کار کو بہت زیادہ نقصان پہنچا تھا۔ یہ اس وقت ہوا جب اس کا اپنے ساتھی سینز سے ٹکراؤ ہوا۔
یہ ایک اہم دوڑ تھی جس میں ورسٹاپن بالآخر فاتح کے طور پر ابھرا، جبکہ میدان میں کئی لڑائیاں اور واقعات رونما ہوئے۔

Latest articles

اگر عرب ممالک نے فلسطینیوں کو جگہ نہ دی تو ان کی امریکی امداد روک دی جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ

اردو انٹرنیشنل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج (منگل) کو اردن کے بادشاہ شاہ...

لیبیا کشتی حادثہ: 16 میں سے 7 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) لیبیا میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکینِ وطن کو لے جانے...

چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت ختم ہوچکی، 26ویں ترمیم کے ذریعے چل رہے ہیں، بیرسٹر گوہر

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ...

پرتگال: صدر زرداری کی پرنس رحیم سے ملاقات، پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پرنس رحیم الحسینی سے...

More like this