اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق چین کی سرکاری فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق سربراہ چن زیوآن کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ یہ چین کی پیشہ ورانہ فٹ بال لیگ میں بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق، ایک ماہ کی طویل تحقیقات کے بعد، سابق فٹ بال چیف، چن زیوآن کو منگل کے روز کھیلوں کے متعدد سینئر ایگزیکٹوز کے ساتھ جیل بھیج دیا گیا۔چن زیوآن کو پیسوں کے عوض کمپنیوں اور افراد کی مدد کے لیے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرنے پر مجرم قرار دیا گیا ۔ اس نے کئی سالوں میں لاکھوں ڈالر رشوت وصول کی۔
ہوانگشی میں انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ نے کہا کہ چن کے اقدامات نے چین میں فٹ بال اور کھیلوں کی صنعت کو شدید نقصان پہنچایا۔ چین میں بدعنوانی کے مقدمات میں سزائے موت دی جاتی ہے لیکن کیونکہ چن نے اعترافِ جرم کیا اور تحقیقات میں تعاون کیا، جس پر عدالت نے سزا میں نرمی برتتے ہوئے اسے عمر قید کی سزا سنائی ۔