الرئيسيةکھیلچارلس لیکرک نے پہلی ہوم موناکو گرینڈ...

چارلس لیکرک نے پہلی ہوم موناکو گرینڈ پریکس جیت لی

Published on

spot_img

چارلس لیکرک نے پہلی ہوم موناکو گرینڈ پریکس جیت لی

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ڈیسک تفصیلات کے مطابق موناکو سے تعلق رکھنے والے چارلس لیکرک نے اپنے کیریئر کی پہلی موناکو گرینڈ پریکس جیت لی ۔ یہ جیت خاص تھی کیونکہ لیکرک نے موناکو کی دو پچھلی ریسوں میں بہترین پوزیشن (پول پوزیشن) سے شروعات کی تھی لیکن وہ ریس جیتنے میں ناکام رہا ۔

اس ریس میں اس نے شروع سے آخر تک پوری ریس کی قیادت کی اور دوسرے نمبر پر آنے والے ڈرائیور آسکر پیسٹری سے سرف سات سیکنڈ کے فرق سے ریس جیت لی ۔

جیتنے کے بعد، لیکرک نے کہا کہ موناکو میں ریس لگانا اور جیتنا ان کا اور ان کے والد دونوں کے لیے ایک خواب تھا، اس لیے یہ جیت ان کے لیے بہت جذباتی اور اہمیت کی حامل ہے ۔

ریس کا آغاز افراتفری سے ہوا تھا۔ جیسا کہ فیراری سے تعلق رکھنے والے ایک ڈرائیور کارلوس سینز کا پیاسٹری سے ٹکرانے کے بعد ٹائر پنکچر ہو گیا۔ ایک اور ڈرائیور، کیون میگنوسن، سرجیو پیریز سے ٹکرا گیا، جس کی وجہ سے پیریز کی کار ٹریک پرٹوٹ گئی۔

کریش ہونے کی وجہ سے سرخ جھنڈے کے ساتھ ریس کو عارضی طور پر روکنا پڑا۔ اس وقفے کے دوران، ٹریک ورکرز نے کریش سے ملبہ صاف کیا اور ٹریک پر رکاوٹوں کے کچھ حصوں کی مرمت کی۔

یہ ریس کا ایک مشکل آغاز تھا، لیکن لیکرک افراتفری کے باوجود آگے رہنے اور جیتنے میں کامیاب رہے۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this