Thursday, January 9, 2025
Homeکھیلفٹ بالچیمیئنز لیگ، آرسنل نے پورٹو کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے...

چیمیئنز لیگ، آرسنل نے پورٹو کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز لیگ کے ایک میچ میں آرسنل اور پورٹو کا مقابلہ دیکھنے میں آیا ،جس میں آرسنل نے پورٹو کے خلاف پنالٹی شوٹ آؤٹ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 2010 کے بعد پہلی بار چیمپیئنز لیگ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ۔

ہاف ٹائم سے پہلے جب اسکور 0-1 تھا تو آرسنل نے لیانڈرو ٹراسارڈ کے گول کی بدولت، مارٹن اوڈیگارڈ کی مدد سے ہاف ٹائم سے عین قبل برابری کا گول کردیا ۔ جس سے کھیل کا فیصلہ اضافی وقت پہ چلا گیا ۔ اضافی وقت کے بعد بھی کھیل میں یہ واضح نہ ہوسکا کہ فاتح کون ہوگا ۔ آخر کار، آرسنل نے اوڈیگارڈ، کائی ہاورٹز، بوکائیو ساکا اور ڈیکلن رائس کے گول سے میچ پنالٹی شوٹ آؤٹ سے جیت لیا، جبکہ ان کے گول کیپر ڈیوڈ رایا نے وینڈل اور گیلینو کے شاٹس بچائے۔ اس فتح سے آرسنل کے شائقین اور کھلاڑیوں میں جشن کا سماں تھا۔

کھیل کے شروع میں، آرسنل صرف گیلینو کے گول کی وجہ سے پیچھے رہا۔ گیم کے آغاز سے ہی یہ واضح تھا کہ آرسنل کو پورٹو کے خلاف سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا، آرسنل کی کوششوں کے باوجود، پیپے کی قیادت میں پورٹو کے دفاع نے آرسنل کے لیے اپنا معمول کا حملہ آور کھیل کھیلنا مشکل بنا دیا۔ آرسنل ٹراسارڈ کے ذریعے گول کرنے میں کامیاب رہا، جس کی مدد اوڈیگارڈ نے کی۔ پورٹو نے پھر بھی آرسنل کے گول کو خطرے میں ڈال دیا ۔ اوڈیگارڈ کا خیال تھا کہ اس نے دوسرے ہاف میں ایک گول کے ساتھ آرسنل کے لیے فتح کو یقینی بنا دیا ہے ، لیکن پیپے پر ہیورٹز کے ایک فاؤل کی وجہ سے اس گول کو مسترد کردیا گیا ۔

میدان میں کشیدگی نے کوچز کو بھی متاثر کیا، پورٹو کے کوچ بظاہر مایوس تھے۔ آخر میں، آرسنل نے رایا کے اہم بچاؤ کی بدولت جیت کر اگلے راؤنڈ میں اپنی جگہ محفوظ کر لی۔آرسنل کی جیت ان کے کوچ ارٹیٹا کے لیے ایک اہم کامیابی ہے۔ اس سے قبل آرسنل کو یورپی میچوں میں ہوم گراؤنڈ پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اس جیت نے اس سلسلے کو توڑ دیا۔

آرسنل نے یورپ کے سب سے بڑے مقابلے کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا کر اور پریمیئر لیگ میں سرفہرست مقام حاصل کر کے ایک اہم کامیابی سمیٹی ہے ۔ برینٹ فورڈ کے خلاف ان کی حالیہ سنسنی خیز فتح اور لیورپول اور مانچسٹر سٹی کے درمیان ڈرا کا مطلب ہے کہ آرسنل گول کے فرق کی بنیاد پر لیگ ٹیبل میں آگے ہے۔ جس سے ٹیم کے اعتماد اور رفتار میں اضافہ ہوگا ،کیونکہ وہ ڈومیسٹک اور یورپی دونوں ٹورنامنٹس میں مقابلہ کرتے رہتے ہیں۔ ان کا اگلا بڑا میچ 31 مارچ کو مانچسٹر سٹی کے خلاف ہے، اس وقفے کے دوران آرسنل کے کوچ، آرٹیٹا ٹیم کو دوبارہ منظم کرنے کے ساتھ، ، ٹیم کو مضبوط پوزیشن سے میدان میں اتار سکتے ہیں ۔

Latest Urdu news, Urdu videos, Urdu blogs and columns – اردو انٹرنیشنل

Latest articles

سارک سنوکر چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تیسری سارک سنوکر چیمپئن شپ...

لکی مروت: نامعلوم مسلح افراد نے اٹامک انرجی سے وابستہ 16 مزدوروں کو اغوا کرلیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد مسلحہ...

ٹوٹنہم اور لیور پول کے میچ کے دوران وی اے آر کے اعلان کے ساتھ انگلش فٹبال میں نئی تاریخ رقم

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ٹوٹنہم اور لیورپول کے درمیان کاراباؤ...

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 26 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی، 5 افراد ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں 6 مقامات...

More like this

سارک سنوکر چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تیسری سارک سنوکر چیمپئن شپ...

لکی مروت: نامعلوم مسلح افراد نے اٹامک انرجی سے وابستہ 16 مزدوروں کو اغوا کرلیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد مسلحہ...

ٹوٹنہم اور لیور پول کے میچ کے دوران وی اے آر کے اعلان کے ساتھ انگلش فٹبال میں نئی تاریخ رقم

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ٹوٹنہم اور لیورپول کے درمیان کاراباؤ...