Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

آٹھ ہزار اونٹ، 13 ہزار بھیڑ بکریاں، 400 گائیں: وزیرِ داخلہ مالدار ترین وزیر

1920x1080.psd (37)

آٹھ ہزار اونٹ، 13 ہزار بھیڑ بکریاں، 400 گائیں: وزیرِ داخلہ مالدار ترین وزیر

الیکشن کمیشن نے نگران وزیر اعظم اور ان کی وفاقی کابینہ کے اثاثہ جات اور واجبات کی تفصیل جاری کی ہے
نگران وزیر اعظم نے 2019 میں ایف بی آر کے پاس جمع کراوئے گوشوارے کے مطابق 38 لاکھ روپے کی آمدن ظاہر کی تھی جس میں سے 16 لاکھ روپے زرعی ذرائعے سے آمدن تھی۔انوار الحق کاکڑ سے تاہم ان کے وزیر داخلہ بظاہر زیادہ اثاثے رکھتے ہیں۔ سرفراز احمد بگٹی کے پاس 90 اونٹ، آٹھ ہزار 870 بھیڑیں، چار ہزار 60 بکریاں، 400 گائیں، 80 بیل اور 86 بھینسیں ہیں جن کی مالیت تقریباً سات ارب روپے بتائی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ انہیں یہ سب ورثے میں ملا۔ ان کے پاس تقریباً 74 لاکھ 20 ہزار روپے کی نقد رقم بھی ہے۔ گھریلو استعمال کی اشیا کی قیمت 68 لاکھ روپے ہے۔سرفراز بگٹی کی جانب سے جمع کرائی گئی تفصیل کے مطابق ان کے پاس ایک کروڑ 2 لاکھ روپے مالیت کی 2010 ماڈل کی ایک گاڑی اور بلوچستان کے علاقے سوئی میں ایک سی این جی سٹیشن میں شیئرز ہیں۔ تاہم ان کی اہلیہ کے پاس کوئی سونا یا زیورات نہیں۔

ان کا ملتان میں دو کنال کے مکان میں حصہ ہے اور وہ اسی شہر میں ایک اپارٹمنٹ، اسلام آباد میں ایک مکان اور کوئٹہ میں ایک پلاٹ کے مالک ہیں۔ انہوں نے ان اثاثوں کی قیمت تقریباً سات کروڑ روپے سے زیادہ بتائی ہے۔سرفراز بگٹی نے 2019 میں 17 لاکھ روپے آمدن، 20 لاکھ سے زائد زرعی آمدن ظاہر کرتے ہوئے سالانہ انکم ٹیکس دو لاکھ، 44 ہزار روپے کا ادا کیا تھا۔

وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے بتایا کہ انہیں وراثت میں دو لاکھ روپے کا سونا ملا اور ان کے پاس گھریلو سامان بشمول فرنیچر کی مالیت دو لاکھ روپے ہے.تاہم ان کے پاس تقریبا 22 لاکھ 90 ہزار روپے کے تحفے ہیں اور 58 لاکھ روپے نقد یا بینک اکاؤنٹ میں ہیں۔ البتہ ڈاکٹر شمشاد کے ٹی بلز اور سٹاک میں 13 کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بیرون ملک سے دو ارب روپے سے زائد کے اثاثے ملک میں لائی ہیں۔

ان کے پاس اسلام آباد میں ایک پلاٹ، ڈی ایچ اے کراچی میں ایک مکان کی مالیت تقریباً 45 لاکھ روپے ہے جو انہیں والد نے تحفے میں دیے۔سابق بیوروکریٹ اور نگران وزیر برائے نج کاری فواد حسن فواد پر 13 کروڑ روپے کا بڑا قرضہ ہے لیکن ان کی واحد جائیداد تین لاکھ روپے مالیت کا گوادر میں 100 گز کا پلاٹ ہے۔ان کے ملک میں 39 لاکھ روپے کے چار کاروبار ہیں۔ تاہم ان کے اور ان کی اہلیہ کے پاس موجود اثاثوں میں زیورات، گھریلو اشیا، نقد رقم اور بینکوں میں موجود رقم شامل ہے، جن کی مالیت تقریباً نو کروڑ روپے ہے۔

نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کے پاس کیش ہولڈنگز، منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں کی مالیت دو کروڑ روپے سے زائد ہے۔وہ 25 ہزار روپے مالیت کے ایک چھوٹے سے کنسلٹنسی کے کاروبار کے مالک ہیں۔ ان کی 2012 ماڈل کی گاڑی کی قیمت 12 لاکھ روپے ہے۔ان کی اہلیہ کے پاس چار تولے سونا اور تقریباً 19 لاکھ روپے نقد یا بینک میں موجود ہیں۔

الیکشن کمیشن کی وضاحت

الیکشن کمیشن نے ایک بیان میں وزرا کے اثاثوں کے گوشواروں کی نقول دینے سے معذرت سے متعلق میڈیا رپوٹس کی تردید کی ہے۔جمعے کو الیکشن کمیش نے اپنے ایک بیان میں وضاحت کی کہ ’یہ حقیقت کے بالکل برعکس ہے اور واضح کیا جاتا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 203 (تین) کے تحت مذکورہ گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع کروائے جا چکے ہیں اور قانون کے مطابق کمیشن نے سیکشن 203 (تین) اور الیکشن رولز 170 (تین) کے تحت وصول شدہ گوشوارہ کی سرکاری گزٹ میں اشاعت کی منظوری کے بعد اس کا گزٹ نوٹیفکیشن ہو گیا ہے۔‘

الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ سیکشن 138 کے تحت سرکاری گزٹ میں شائع شدہ گوشواروں کی نقول الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں درخواست اور فیس کی ادائیگی کے بعد حاصل کی جا سکتی ہیں۔

Post navigation

Previous: نگران وزیرِ اعظم سے گوادر شپنگ کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
Next: عمران خان پر وہ دفعات لگائی جا رہی ہیں جن میں سزائے موت ہو سکتی ہے،علیمہ خان

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

یہ بھی پڑہیے

Glenn Maxwell arrives in Pakistan to play PSL-FB
  • کھیل

گلین میکسویل پی ایس ایل کھیلنے پاکستان پہنچ گئے

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Iran War 42nd day of US-Israeli attacks, tensions remain despite ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ: امریکی-اسرائیلی حملوں کا 42واں دن، جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار

Iran does not want war, but there will be no compromise on rights: Supreme Leader
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ نہیں چاہتا مگر حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: مجتبیٰ خامنہ ای

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.