کپتان ندا ڈار نے اہم سنگ میل عبور کرلیا
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک )تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار پاکستان کی جانب سے150 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والی پہلی کھلاڑی بن گئی.
انہوں نے یہ سنگ میل ویمنز ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں عبور کیا۔
پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کی جانب سے میچ سے قبل ندا ڈار کو سوینئر دیا گیا جبکہ انہوں نے ٹیم کی دستخط شدہ شرٹ بھی پیش کی۔
یاد رہے کہ ویمنز ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔
پاکستان پلیئنگ الیون: سدرہ امین، گل فیروزہ، منیبہ علی، ندا ڈار، عالیہ ریاض، ارم جاوید، فاطمہ ثناء، طوبہ حسن، سعدیہ اقبال، نشرہ سندھو، سیدہ عروب شاہ