Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

کینیڈا رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کرتا، فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں:کینیڈین وزیرِ خارجہ

کینیڈا رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کرتا فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں:کینیڈین وزیرِ خارجہ

کینیڈا رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کرتا فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں:کینیڈین وزیرِ خارجہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈین وزیرِ خارجہ میلانی جولی نے رفح میں جاری اسرائیلی وحشیانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم فلسطینیوں کا قتل کسی صورت بھی قابلِ قبول نہیں۔

میلانی جولی نے27 مئی کو پارلیمنٹ میں اپنے خطاب کے دوران غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ جنگ کے وقت بھی انسانیت کے کچھ اصولوں کی پابندی کی جاتی ہے لیکن رفح میں جو مناظر ہمیں دیکھنے کو ملے وہ دل دہلا دینے والے ہیں۔

کینیڈین وزیرِ خارجہ نے کہا کہ رفح آپریشن پر ہمارا مؤقف بہت واضح ہے جو ہم پچھلے کئی ہفتوں سے بتا بھی رہے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کے پاس اب کوئی محفوظ جگہ باقی نہیں ہے۔

میلانی جولی نے کہا کہ معصوم فلسطینیوں کا قتل کسی صورت بھی قابلِ قبول نہیں اور اس حوالے سے عالمی عدالت نے جو فیصلے کیے ہیں ہم ان کے پابند ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اس وقت فلسطین کی حالت تباہ کن ہے اور اسی لیے ہم فوری طور پر جنگ بندی چاہتے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کینیڈین وزیر خارجہ میلانی جولی نے کہا کہ ہم رفح میں فلسطینی شہریوں کی ہلاکتوں سے خوفزدہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈا رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کرتا اور انسانی مصائب کی اس سطح کو ختم ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل فوج کی جانب سے دو روز قبل غزہ کے محفوظ ترین علاقے رفح پر وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 45 معصوم شہریوں کی شہادت ہوئی تھی، غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک 36 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

Tags: اسرائیلی وحشیانہ حملوں کی مذمت رفح آپریشن فوری جنگ بندی کا مطالبہ کینیڈین وزیرِ خارجہ میلانی جولی

Post navigation

Previous: عدت میں نکاح کیس: خاور مانیکا پر پی ٹی آئی وکلا نے عدالت کے باہر حملہ کردیا
Next: وزارت داخلہ نے بلٹ پروف گاڑی خریدنے کی پالیسی کا اعلان کردیا

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

یہ بھی پڑہیے

Glenn Maxwell arrives in Pakistan to play PSL-FB
  • کھیل

گلین میکسویل پی ایس ایل کھیلنے پاکستان پہنچ گئے

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Iran War 42nd day of US-Israeli attacks, tensions remain despite ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ: امریکی-اسرائیلی حملوں کا 42واں دن، جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار

Iran does not want war, but there will be no compromise on rights: Supreme Leader
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ نہیں چاہتا مگر حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: مجتبیٰ خامنہ ای

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.