Tuesday, February 11, 2025
HomeTop Newsقومی و صوبائی اسمبلی کی 23 خالی نشستوں پر 21 اپریل کو...

قومی و صوبائی اسمبلی کی 23 خالی نشستوں پر 21 اپریل کو ضمنی الیکشن ہوگا

Published on

قومی و صوبائی اسمبلی کی 23 خالی نشستوں پر 21 اپریل کو ضمنی الیکشن ہوگا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 21 اپریل کو ہونے والے آئندہ ضمنی انتخابات کے دوران قومی اور صوبائی دونوں اسمبلیوں کی 23 خالی نشستوں کے لیے کل 239 امیدوار میدان میں اتریں گے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز جاری کردہ الیکشن کمیشن کے بیان کے مطابق قومی اسمبلی کی خالی نشستوں کے لیے کل 50 امیدوار مد مقابل ہیں۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی آصفہ بھٹو زرداری پہلے ہی این اے 207 سے بلامقابلہ منتخب ہو چکی ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی خالی نشستوں کے لیے کل 23 امیدوار میدان میں اتریں گے جبکہ پنجاب میں 154 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

جبکہ سندھ میں زبیر احمد جونیجو نے پی ایس 80 سے بلامقابلہ اپنی نشست حاصل کرلی ہے، بلوچستان اسمبلی کی خالی نشستوں کے لیے 12 امیدوار میدان میں ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن 30 مارچ کو متعلقہ ریٹرننگ افسران کی جانب سے امیدواروں کی فہرستوں کو حتمی شکل دینے کے بعد ضمنی انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی الیکشن کمشنرز کو ضروری انتخابی سامان فراہم کر دیا گیا ہے۔

مزید برآں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران مقررہ انتخابی شیڈول کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق کمیشن نے وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کے ساتھ ساتھ صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھی قریبی رابطہ قائم کیا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ 13اپریل کو الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 23 نشستوں پر 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا تھا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کی 6، پنجاب اسمبلی کی 12، خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کی 2، 2 جبکہ سندھ اسمبلی کی ایک نشست پر ضمنی انتخاب ہوگا۔

Latest articles

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

عالمی غذائی امداد بحال، امریکہ نے خوراک کے عطیات پرعائد پابندی ختم کردی

اردو انٹرنیشنل اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے اعلان...

پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا انڈیکس جاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2024ء جاری کر دیا،...

جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کے بغیر اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی ممکن نہیں،حماس

اردو انٹرنیشنل حماس کے ایک سینئر اہلکار نے کہا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کو...

More like this