Wednesday, November 27, 2024
Homeاسرائیلبائیڈن کا امریکی فوج کواسرائیل کے دفاع کا حکم، واشنگٹن مشرق...

بائیڈن کا امریکی فوج کواسرائیل کے دفاع کا حکم، واشنگٹن مشرق وسطیٰ میں اپنے مفادات کے دفاع کیلئے تیار ہے، پینٹاگون

Published on

spot_img

بائیڈن کا امریکی فوج کواسرائیل کے دفاع کا حکم، واشنگٹن مشرق وسطیٰ میں اپنے مفادات کے دفاع کیلئے تیار ہے، پینٹاگون

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے لبنان میں اسرائیل کے زمینی حملوں کے آغاز کے چند گھنٹوں بعد ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں کے جواب میں کہا کہ واشنگٹن مشرق وسطیٰ میں اپنے مفادات کے دفاع کے لیے پوری طرح تیاری ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے سربراہ لائیڈ آسٹن نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملوں کے جواب میں اسرائیل کے دفاع کی تعریف کی۔

آسٹن نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ’میں نے اسرائیل کے خلاف ایران کے اشتعال انگیز اقدام کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ سے فون پر بات کی ۔

انہوں نے کہا کہ ٹیلی فونک گفتگو میں ایران کی جانب سے داغے گئے تقریباً 200 بیلسٹک میزائلوں کے خلاف اسرائیل کے مربوط دفاع کی تعریف کرتے ہوئے امریکا اور اسرائیل کے تعاون کو جاری رکھنے پر زور دیا۔

دوسری جانب امریکا نے اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہونے اور مکمل دفاع کرنے کا اعلان کردیا، صدر بائیڈن نے امریکی فوج کو صہیونی ریاست کا دفاع کرنے کا حکم دے دیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ایران کا حملہ بظاہر ناکام رہا ہے، ایران کو حملے کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

جو بائیڈن نے مزید کہا کہ اسرائیل کو امریکا کی مکمل سپورٹ حاصل ہے، امریکا نے اسرائیل کے دفاع کے لیے فعال کردار ادا کیا، آگے بھی اسرائیل کے دفاع میں مدد کے لیے تیار ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے اسرائیل پرحملوں کےاثرات مرتب ہوں گے، ایرانی حملے پر اسرائیلی وزیراعظم سے بات کروں گا، امریکی نیشنل سکیورٹی ٹیم اسرائیلی حکام سے مستقل رابطے میں ہیں۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this