Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

بشام خودکش حملہ: قومی رہنماؤں کی جانب سے اظہار مذمت

1 minute read
بشام خودکش حملہ

بشام خودکش حملہ قومی رہنماؤں کی جانب سے اظہار مذمت اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں بشام کے مقام پر گاڑی پر ہونے والے خودکش حملے پر شدید اظہار مذمت کیا۔

ذرائع کے مطابق ایوان صدر سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ آصف علی زرداری نے حملے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ اور چینی حکومت سے تعزیت بھی کی۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان دشمن قوتیں پاک – چین دوستی کو نقصان پہنچانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔

چینی شہریوں پر حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، وزیر داخلہ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی شانگلہ میں چینی شہریوں کی گاڑی پر خودکش حملے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہونے والے چینی شہریوں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہم ہلاک ہونے والے چینی شہریوں کے لواحقین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں چین کی حکومت اور ہلاک شہریوں کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں پر حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، علی امین گنڈاپور

وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی بشام میں ہونے والے خودکش حملے پر شدید اظہار مذمت کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیر اعلی نے واقعے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار بھی کیا، انہوں نے متعلقہ ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کو زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

مریم نواز کا اظہار مذمت

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بشام میں ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے حادثے میں ہونے والی اموات پر اظہار افسوس کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین سے آنے والے بھائیوں پر حملہ انتہائی تکلیف دہ امر ہے، دکھ کی گھڑی میں چینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

اس کے علاوہ وزیر اعلٰی گلگت بلتستان نے بھی بشام میں دہشت گردی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خودکش حملے میں بےگناہ جانوں کی ضیاع پر دکھ ہوا ہے۔

خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں بشام کے مقام پر گاڑی پر مبینہ خودکش حملے کے نتیجے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

ڈی آئی جی مالاکنڈ کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی مسافروں کی گاڑی سے ٹکرائی، گاڑی پر حملے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے رائٹرز’ کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں 5 چینی باشندوں کے علاوہ اُن کا ایک مقامی ڈرائیور بھی شامل ہے۔

ریجنل پولیس چیف محمد علی گنڈاپور نے غیرملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی چینی انجینئرز کے قافلے سے ٹکرا دی جو اسلام آباد سے صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے داسو میں اپنے کیمپ کی جانب جا رہے تھے۔

Tags: آصف علی زرداری ایوان صدر بشام چینی باشندوں شانگلہ

Post navigation

Previous: اینڈی مرے ٹخنے کےلیگامینٹ کے پھٹنے کے بعد ومبلڈن کے لیے مشکوک
Next: ایبٹ آباد:کھلاڑیوں کی کاکول فٹنس کیمپ میں تربیت

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

یہ بھی پڑہیے

Glenn Maxwell arrives in Pakistan to play PSL-FB
  • کھیل

گلین میکسویل پی ایس ایل کھیلنے پاکستان پہنچ گئے

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Iran War 42nd day of US-Israeli attacks, tensions remain despite ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ: امریکی-اسرائیلی حملوں کا 42واں دن، جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار

Iran does not want war, but there will be no compromise on rights: Supreme Leader
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ نہیں چاہتا مگر حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: مجتبیٰ خامنہ ای

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.