Wednesday, February 5, 2025
Homeبنگلہ دیشبنگلہ دیش: سپریم کورٹ نے حسینہ واجد دور کے قومی نعرے پر...

بنگلہ دیش: سپریم کورٹ نے حسینہ واجد دور کے قومی نعرے پر پابندی عائد کردی

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے دور حکومت میں قرار دیے گئے قومی نعرے ’جوائے بنگلہ‘ پر پابندی عائد کردی ہے۔

بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈاکٹر سید رفعت احمد کی سربراہی میں ایپلٹ ڈویژن بینچ نے ’جوائے بنگلہ‘ کو قومی نعرہ قرار دیے جانے کے ہائیکورٹ کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کردیا ہے۔

قبل ازیں، 2017 میں سپریم کورٹ کے ایک وکیل نے ’جوائے بنگلہ‘ کو قومی نعرہ قرار دیے جانے سے متعلق ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی تھی، جس پر ہائیکورٹ نے مارچ 2020 میں فیصلہ سناتے ہوئے ’جوائے بنگلہ‘ کو قومی نعرہ قرار دیا تھا اور مذکورہ نعرے کو ریاستی تقریبات اور اسکول اسمبلی کے دوران استعمال کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

رواں برس 5 اگست کو بنگلہ دیش میں حسینہ واجد حکومت خاتمے کے بعد بننے والی عبوری حکومت نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف 2 دسمبر کو سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس میں ’جوائے بنگلہ‘ کو قومی نعرہ قرار دیے جانے کے ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد اب ’جوائے بنگلہ‘ کی بطور قومی نعرہ حیثیت ختم ہوچکی ہے۔

Latest articles

چیمپئنز ٹرافی: پی سی بی پریکٹس میچ کیلئے تین ٹیمیں تشکیل دے گا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز...

سری لنکا کے اہم کھلاڑی آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے سابق کپتان اور تجربہ کار...

پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے میچ ہونے کا امکان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور کو 19 سال...

ٹرمپ انتظامیہ نے یو ایس ایڈ کو محکمہ خارجہ میں ضم کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا

ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی حکومت کی بیرون ملک امدادی ایجنسی، یو ایس ایڈ، کو...

More like this