Monday, February 10, 2025
HomeTop Newsبلوچ طلبہ بازیابی کیس، نگران وزیراعظم اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش

بلوچ طلبہ بازیابی کیس، نگران وزیراعظم اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش

Published on

بلوچ طلبہ بازیابی کیس، نگران وزیراعظم اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بلوچ طلبہ بازیابی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوگئے، انوارالحق کاکڑ کی پیشی کے موقع پر عدالت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلوچ طلبہ بازیابی کیس کی سماعت آج ہورہی ہے جہاں جسٹس محسن اختر کیانی کیس کی سماعت کررہے ہیں، عدالت نے آج نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، وزراء اور سیکریٹریز کو طلب کررکھا ہے، ان اعلیٰ شخصیات کی پیشی کے پیش نظر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے، نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے قبل ان کا سکیورٹی اسکواڈ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچا۔

بتایا گیا ہے کہ گذشتہ سماعت میں درخواست گزار کی جانب سے ایمان مزاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں، بلوچ طلبا عدم بازیابی کیس میں طلبی کے باوجود وزیراعظم پیش نہیں ہوئے تھے، جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج 28 فروری کو سماعت پر ایک بار پھر سے انہیں ذاتی حیثیت میں طلب کیا اور وزیرداخلہ اور وزیر دفاع کو بھی پیش ہونے کا حکم دیا۔ اس حوالے سے اپنے ریمارکس میں جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا تھا کہ جو لوگ بھی اس کام میں ملوث ہیں ان کو پھانسی ہونی چاہیئے، عام طور پر ایک بار پھانسی ہوتی ہے ان کیسسز میں ملوث افراد کو 2 دفعہ پھانسی ہونی چاہیئے، ابھی نگران وزیراعظم کو طلب کرتا ہوں، منتخب وزیراعظم کو بھی طلب کروں گا۔

اس موقع پر ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ’ہمیں اس کیس میں مزید وقت درکار ہے‘، جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ’یہ تو میری مہربانی ہے کہ میں دونوں ڈی جیز کو نہیں بلا رہا، ڈی جی آئی اور ڈی جی ایم آئی کو بھی بلاسکتے ہیں، ابھی نگراں وزیراعظم کو بتا دیں آئندہ سماعت پرکراچی نہ جائیں، آئی ایس آئی، ایم آئی اور ایف آئی اے کے ڈی جیز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی، تین رکنی کمیٹی آئندہ سماعت پراسلام آباد ہائی کورٹ میں رپورٹ پیش کرے گی۔

Latest articles

دبئی کیپٹلز نے ڈیزرٹ وائپرز کو ہرا کر پہلا آئی ایل ٹی 20 ٹائٹل جیت لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق روومین پاول کی شاندار نصف سنچری، اس کے...

نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں جگہ بنالی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کین ولیمسن کی تیز سنچری کی بدولت نیوزی...

دبئی میں شمسی توانائی سے چلنے والی جدید ریل بس سروس کا آغاز

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے ورلڈ...

جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ میں 6 ججز...

More like this