
بابر اعظم نے تینوں فارمیٹس کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کر دیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز بابر اعظم نے ایکس (سابقہ) ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ کے ذریعے تینوں فارمیٹس کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیصلہ مشکل ہے مگر یہی صحیح وقت ہے.
انڈیا میں جاری ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ میں ہارنے کے بعد پاکستان واپس آنے کے بعد بابر اعظم نے بدھ کو کرکٹ بورڈ کے حکام سے ملاقات بھی کی تھی .اس ملاقات کے بعد ان کا بیان سوشل میڈیا پر سامنے آیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’آج میں تمام فارمیٹس کی کپتانی چھوڑ رہا ہے‘.انہوں نے لکھا کہ یہ ایک مشکل فیصلہ ہے مگر مجھے ایسا لگتا ہے کہ یہ فیصلہ لینے کا صحیح وقت ہے۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میں بطور کھلاڑی تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی جاری رکھوں گا۔ میں اپنے تجربے سے نئے کپتان اور ٹیم کی سپورٹ کے لیے موجود ہوں۔