Friday, January 10, 2025
HomeTop Newsپاپوا نیو گنی کے بالائی علاقوں میں قبائل کے درمیان تصادم سے...

پاپوا نیو گنی کے بالائی علاقوں میں قبائل کے درمیان تصادم سے 64 افراد ہلاک

Published on

پاپوا نیو گنی کے بالائی علاقوں میں قبائل کے درمیان تصادم سے 64 افراد ہلاک

پاپوا نیو گنی کے پہاڑوں کے دور دراز علاقے میں قبائل کے درمیان پرتشدد واقعات میں 64افراد ہلاک ہو گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس کمشنر ڈیوڈ میننگ نے کہا ہے کہ افسران اور فوج نے شورش زدہ علاقے سے 64 افراد کی نعشیں نکال لی ہیں۔

مقامی اخبار پوسٹ کورئیر کے مطابق، اینکاصوبے کے واپین مانڈا میں پولیس نے تصدیق کی ہے کہ اتوار کی صبح لڑائی شروع ہونے کے بعد سے علاقے میں سڑک کے کنارے، گھاس کے میدانوں اور پہاڑیوں سے 64 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

اخبار کی خبر کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں نے بتایا کہ کچھ لاشیں ابھی بھی جھاڑیوں میں ہیں۔ اس سے قبل آسٹریلیا کے اے بی سی نیوز چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ قبائلی لڑائی میں کم از کم 53 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور جھاڑیوں میں مزید افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ رائل پاپوا نیو گنی کانسٹیبلری کے قائم مقام سپرنٹنڈنٹ جارج کاکاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ’’یہ سب سے بڑا واقعہ(قتل) ہے جو میں نے اینگا میں دیکھا ہے، شاید پورے پہاڑی علاقوں میں، یہاں تک کہ پاپوا نیو گنی میں بھی۔‘‘

اے بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ قبائلی لڑائی میں وہی قبائل ملوث ہیں، جن میں 2023 میں 60 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اینگا صوبہ میں 2023 میں کئی مہینوں کے لیے لاک ڈاؤن میں رکھا گیا تھا۔ اس صوبے میں قبائلی لڑائی میں حالیہ دنوں میں کافی اضافہ ہوا ہے۔

یہ واقعہ دارالحکومت پورٹ مورسبے سے 600 کلومیٹر شمال مغرب میں وابگ قصبے کے قریب پیش آیا جبکہ علاقے میں شدید فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

خیال کیا جاتا ہے کہ یہ واقعہ سکن اور کیکن قبائلیوں کے درمیان تنازعہ کا نتیجہ لگتا ہے۔

Latest articles

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کی فہرست جاری کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

بی بی ایل: محمد حسنین نے سڈنی تھنڈر کو جوائن کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین آسٹریلیائی...

ڈیرن گف پی ایس ایل 10 کیلئے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے جمعرات کو انگلش فاسٹ باؤلر...

چار سال بعد پہلی مرتبہ پی آئی اے کی پرواز کل فرانس کیلئے روانہ ہوگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز چار سال...

More like this