
Ali Ilyas shines as Pakistan win gold at Asian Road Cycling Championships in Kazakhstan
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں اپنا دوسرا گولڈ میڈل حاصل کیا، ٹاپ سائیکلسٹ علی الیاس نے اتوار کو روڈ اسکریچ ریس جیتی۔ الیاس نے ایشیائی سطح پر سائیکلنگ کے کھیل میں پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل دلایا۔
علی الیاس نے اپنی غیر معمولی کارکردگی اور رفتار کا مظاہرہ کرتے ہوئے 61.4 کلومیٹر کا فاصلہ ایک گھنٹہ 26 منٹ میں مکمل کیا .الماتی، قازقستان میں ہونے والی چیمپئن شپ میں الیاس کی شاندار کارکردگی دیکھنے میں آئی۔ انہوں نے لگاتار دو طلائی تمغے جیت کر یہ ثابت کیا کہ وہ علاقے کے ٹاپ سائیکلسٹوں میں سے ایک ہیں ۔ یہ پاکستانی سائیکلنگ کے لیے عالمی سطح پر ایک بڑی کامیابی ہے۔
الیاس کے بیک ٹو بیک گولڈ میڈل بین الاقوامی سطح پر پاکستانی سائیکلنگ کے لیے ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتے ہیں۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن ( پی سی ایف ) کے صدر سید اظہر علی شاہ نے علی الیاس اور پوری پاکستانی ٹیم کو ان کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے پاکستان میں کھیل کے لیے ان فتوحات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے الیاس کی لگن اور مہارت کی تعریف کی۔ شاہ نے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔
“علی الیاس نے نہ صرف تاریخ رقم کی ہے بلکہ ملک بھر کے لاتعداد نوجوان کھلاڑیوں کو بھی متاثر کیا ہے۔” چیمپئن شپ میں پاکستانی سائیکلنگ ٹیم کی کامیابیاں ان کی محنت اور ملک میں سائیکلنگ کے کھیل کی بڑھتی ہوئی اہمیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔”پاکستان زندہ باد!” طلائی تمغہ جیتنے کے بعد اپنے فخر اور تشکر کا اظہار کرتے ہوئے علی الیاس نے کہا۔