ایشین کپ قطر 2023،جاپان نے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی
کھیل کے آغاز میں جاپان نے بحرین کے گول کیپر پر دباؤ ڈالا لیکن نویں منٹ اویدا کا ہیڈر گول کی طرف بڑھ رہا تھا لیکن بحرین کے گول کیپر ابراہیم لطف اللہ اسے بار کے اوپر سے ٹپ کرنے میں کامیاب رہے۔
بحرین کے پاس گول کرنے کا نادر موقع تھا جب علی مدن نے پینلٹی ایریا کے باہر سے شاٹ لیا لیکن جاپان کے گول کیپر سوزوکی ، نے اس شاٹ کو ہدف پر لگنے سے روک دیا ۔ کھیل کے 30 منٹ بعد، جاپان نے دوآن کی مدد سے پہلا گول کیا۔ سییا مائیکوما نے خود کو گول سے 25 گز کے فاصلے پر کھڑا کیا اور ایک زور دار شاٹ لیا۔ گیند پوسٹ سے ٹکرائی اور پھر دوآن ، کے پاس واپس آئی، جس نے اسے ٹچ سے کنٹرول کیا اور گول کر دیا ۔
دوسرے ہاف کے دو منٹ بعد، کو ایٹاکورا ،نے کوبو کی فری کک کو پنالٹی ایریا میں گول کیا لیکن وہ ہدف سے محروم رہا۔ لیکن اس کے ایک منٹ بعد کوبو نے تیزی سے گول داغ دیا۔
جاپان کے کھلاڑی کوبو ،نے گیند پر کنٹرول حاصل کر لیااور اسے اویدا کی طرف بڑھایا، لیکن گیند اویدا ، کے پاس ٹک نہ سکی۔ تاہم، حزہ علی نے غلطی سے گیند کو اپنے ہی گول کی طرف ری ڈائریکٹ کر دیا، اور کیوبو نے اس موقع کا فائدہ اٹھایا اور بحرین کے گول کیپر لطف اللہ کا دفاع ناکام بناتے ہوئے گول کر دیا۔
شروع میں ریفری نے آف سائیڈ کے لیے سیٹی بجائی لیکن پچ سائیڈ مانیٹر پر فوٹیج کا جائزہ لینے کے بعد اس نے اسے گول تسلیم کرلیا ۔ جاپان کھیل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا تھا یہاں تک کہ کھیل کے 64 ویں منٹ میں سوزوکی اور اویدا غلطی سے اپنی ہی گول لائن کے قریب ٹکرا گئے۔ یہ تصادم سید باقر کے ہیڈر کا گول پوسٹ میں جانے کا باعث بنا، جس نے ہجوم میں موجود بحرینی شائقین کو پر جوش کر دیا۔
لیکن بحرین کی ٹیم زیادہ دیر تک اپنی امیدوں پر قائم نہ رہے سکی کیونکہ اس کے آٹھ منٹ بعد اویدا نے پینلٹی ایریا میں گول کر دیا جسے جاپان نے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ۔جاپان کی ٹیم ہفتے کے روز کوارٹر فائنل میں ایران یا شام کا سامنا کرے گی۔
ایشین کپ قطر 2023،بحرین نے اردن کو ہرا کر ٹاپ پوزیشن حاصل کر