پریمیئر لیگ ،ناٹنگھم فاریسٹ کے سزا کے طور پر لیگ اسٹینڈنگ سے چار پوائنٹس کاٹ لیے گئے

0
116
پریمیئر لیگ ،ناٹنگھم فاریسٹ کے سزا کے طور پر لیگ اسٹینڈنگ سے چار پوائنٹس کاٹ لیے گئے
پریمیئر لیگ ،ناٹنگھم فاریسٹ کے سزا کے طور پر لیگ اسٹینڈنگ سے چار پوائنٹس کاٹ لیے گئے

پریمیئر لیگ ،ناٹنگھم فاریسٹ کے سزا کے طور پر لیگ اسٹینڈنگ سے چار پوائنٹس کاٹ لیے گئے

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق فٹ بال کلب ناٹنگھم فاریسٹ کے سزا کے طور پر پریمیئر لیگ کی ا سٹینڈنگ سے چار پوائنٹس کاٹ لیے گئے ، کیونکہ ناٹنگھم فاریسٹ نے فٹ بال قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مالیاتی اصولوں کی خلاف ورزی کی ۔ ایک آزاد گروپ نے ناٹنگھم فاریسٹ کے مالیاتی ریکارڈ کی چھان بین کی جس سے یہ معلوم ہوا کہ 2022 اور 2023 کے درمیان ناٹنگھم فاریسٹ نے £61 ملین مقررہ رقم سے تجاوز کرتے ہوئے ، £34.5 ملین خرچ کیے جو کہ فٹ بال مالیاتی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔

چار پوائنٹس کو کھونے کا مطلب ہے کہ نوٹنگھم فاریسٹ اب پریمیئر لیگ ٹیبل میں بدتر پوزیشن میں ہے اور لیو ٹن ٹاؤن سے نیچے ،ریلیگیشن زون میں آ گیا ہے۔ فاریسٹ نے اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان تمام کلبوں کے لیے تشویشناک ہے جو اعلیٰ سطح پر مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔

نوٹنگھم فاریسٹ نے ایک بیان جاری کیا جس میں پریمیئر لیگ کی جانب سے مالی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ،چار پوائنٹس کی کٹوتی کے فیصلے پر حیرت اور مایوسی کا اظہار کیا گیا۔ فاریسٹ کئی مہینوں سے پریمیئر لیگ کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے اور یہ سمجھ رہے تھے کہ انہوں نے اچھا تعاون کیا ہے، اس لیے انہیں اس جرمانے کی توقع نہیں تھی، اس وجہ سے لیگ پر ان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی ہے۔

فاریسٹ پہلی ٹیم نہیں ہے جس کو مالی قوانین کی خلاف ورزی پر سزا کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ان سے قبل ایورٹن نے بھی پوائنٹس کھوئے تھے، لیکن وہ اپیل پر اپنا جرمانہ کم کرنے میں کامیاب رہے۔
یہ امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ فاریسٹ اس فیصلے کے خلاف اپیل کر کے فیصلے کو چیلنج کرے گا۔ تاہم اس معاملے پر 7 اور 8 مارچ کو سماعت ہوچکی ہے ۔

پریمیئر لیگ کلبوں کو تین سیزن میں ایک مخصوص رقم خرچ کرنے کی اجازت دیتا ہے ، لیکن فاریسٹ کی حد کم تھی کیونکہ انہوں نے ان میں سے دو سیزن نچلے چیمپئن شپ ڈویژن میں گزارے۔ ان کا زیادہ سے زیادہ نقصان £61 ملین ہونا تھا، لیکن وہ اس حد سے تجاوز کر گئے۔

پریمیئر لیگ نے ابتدائی طور پر تجویز پیش کی تھی کہ ناٹنگھم فاریسٹ کو مالیاتی اصولوں کو توڑنے کے جرمانے کے طور پر آٹھ پوائنٹس کی کٹوتی کرنی چاہیے۔ انہوں نے فارسٹ کی خلاف ورزی کو ایورٹن کے کیس سے 77 فیصد بڑا سمجھتے ہوئے اسے چھ پوائنٹس تک کم کردیا۔

فاریسٹ نے جرمانے کے نقطہ آغاز سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ یہ مالی مسائل کا سامنا کرنے والی ٹیموں کے لیے کٹوائے گئے پوائنٹس کے مقابلے میں بہت شدید ہے۔ اگرچہ ناٹنگھم فاریسٹ نے تحقیقات کے دوران پریمیئر لیگ کے ساتھ اچھا تعاون کیا، لیکن انہیں لگا کہ لیگ نے اس تعاون صلہ نہیں دیا ۔

آخر میں، فاریسٹ کے چھ کی بجائے چار پوائنٹس کاٹے گئے ۔ یہ کمی اس لیے ہوئی کہ انہوں نے اپنی غلطی کو جلد ہی تسلیم کیا اور پورے عمل میں تعاون کیا۔

اب، فاریسٹ کا اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا ارادہ ہے ۔ لیگ کے قوانین کے مطابق، کسی بھی اپیل کو 24 مئی سے پہلے حل کیا جانا چاہیے، یعنی موجودہ فٹ بال سیزن کے ختم ہونے کے فوراً بعد ہے۔

ناٹنگھم فاریسٹ کو چند سالوں میں مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ انہیں 2020 اور 2021 میں اوسطاً £3 ملین کا نقصان ہوا، لیکن 2022 اور 2023 میں، ان کے نقصانات بالترتیب £40 ملین اور £52 ملین تک پہنچ گئے۔ اس سے مجموعی طور پر £95 ملین تک کا نقصان ہوا۔

2022 میں، فاریسٹ کو ایک اعلیٰ لیگ میں ترقی ملی اور اس نے خرچ کرنے کا سلسلہ شروع کیااور اس موسم گرما میں 22 نئے کھلاڑیوں کو سائن کر کے برطانوی ریکارڈ توڑ دیا۔ نوٹنگھم فاریسٹ نے پانچ کھلاڑیوں کو بھی قرض پر کلب میں شامل کیا ۔ مجموعی طور پر، انہوں نے 2022-23 کے سیزن کے دوران ٹرانسفر پر £142.8 ملین خرچ کیے۔

دوسری طرف، فارسٹ نے دو کھلاڑیوں کو فیس کے عوض فروخت کیا، نو کھلاڑیوں کو قرض دیا، اور دو کو رہا کیا۔
پریمیئر لیگ نے جنوری میں فارسٹ پر مالیاتی اصولوں کو توڑنے کا الزام عائد کیا، اور فارسٹ نے ایورٹن کے ساتھ مل کر لیگ کے مالیاتی قوانین کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا۔

اس سلسلے میں ناٹنگھم فاریسٹ نے کھیلوں کے ایک ممتاز وکیل نک ڈی مارکو ، کی خدمات حاصل کیں ہیں ، تاکہ پریمیئر لیگ کی جانب سے ان کے مالیاتی قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات کے خلاف ان کا دفاع کیا جا سکے۔ فاریسٹ نے تخفیف کے چھ مخصوص نکات کی بنیاد پر اپنے کیس کی دلیل دی، لیکن پریمیئر لیگ نے ان سب پر اختلاف کیا۔