لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر 3 سال کیلئے چیئرمین نادرا تعینات
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب وفاقی حکومت نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا اور وفاقی کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو 3 سال کے لیے چیئرمین نادرا تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے وزارت داخلہ کی سمری منظور کرلی۔
وفاقی حکومت نے نادرا رولز 2020 میں رول 7 اے شامل کرنے کی منظوری دی ہے، جس کے تحت کسی بھی حاضر سروس افسر کو قومی مفاد میں چیئرمین نادرا تعینات کیاجاسکتا ہے، بشرطیکہ کہ حاضر سروس افسر کا عہدہ گریڈ 21 سے کم نہ ہو۔
یاد رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی نگران دور حکومت میں 2 اکتوبر 2023 کو کی گئی تھی۔
نگران حکومت نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی تاحکم ثانی کی تھی۔