پاکستان کیلئےایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 15 کروڑ ڈالر کی منظوری

0
97

پاکستان کیلئےایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 15 کروڑ ڈالر کی منظوری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کیلئےایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 15 کروڑ ڈالر کی منظوری ہوگئی ہے ، ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رقم سے خواتین کے لیے اصلاحات کا پروگرام شروع ہوگا.

اس منظوری سے خواتین کو مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائززکے لیے قرض تک رسائی بہترہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ فنانسنگ کی رقم میں 10 کروڑ ڈالر پالیسی قرض ہے اور اس پروگرام میں 55 لاکھ ڈالر کی گرانٹ شامل ہے جب کہ 5 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرنے والے اداروں کو دیے جائیں گے۔