Thursday, January 9, 2025
HomeTop Newsامیر جماعت اسلامی سراج الحق اپنے عہدے سےمستعفی ہوگئے

امیر جماعت اسلامی سراج الحق اپنے عہدے سےمستعفی ہوگئے

Published on

امیر جماعت اسلامی سراج الحق اپنے عہدے سےمستعفی ہوگئے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ محنت اور کوشش کے باوجود کامیابی نہیں دلا سکا، الیکشن میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے جماعت اسلامی کی امارت سے استعفی دیتا ہوں، الیکشن میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتاہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے جماعت اسلامی کے نئے امیر کے انتخاب اور اراکین کی رہنمائی کے لیے 3 ناموں کا اعلان بھی کیا تھا۔

ترجمان کے مطابق جماعت اسلامی کے نئے امیر کے لیے اعلان کردہ 3 ناموں میں سراج الحق، لیاقت بلوچ اور حافظ نعیم الرحمان شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ امیر جماعت اسلامی کے انتخاب کے تمام مراحل 31 مارچ تک مکمل ہوں گے اور اپریل میں صدر الیکشن کمیشن راشد نسیم نتائج کا اعلان کریں گے۔

یاد رہے کہ سراج الحق لوئر دیر 1 سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 6 سے کامیاب نہیں ہوسکے تھے، آزاد امیدوار محمد بشیر خان نے سراج الحق کو شکست دی تھی۔

سراج الحق نے 52545 ووٹ لیے جب کہ آزاد امیدوار بشیر خان نے 76295 ووٹ لیے تھے۔

حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ کا آغاز، ایم کیو ایم وفد کی مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات

Latest articles

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 26 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی، 5 افراد ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں 6 مقامات...

ایپسوچ نے آسٹن ولا ونگر جیڈن فیلوجین کو 20 ملین پاؤنڈ میں سائن کر لیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایپسوچ ٹاؤن نے آسٹن ولا کے...

غزہ میں جنگ بندی کے بہت قریب ہیں: امریکی وزیر خارجہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے تصدیق کی ہے کہ...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، 393 پوائنٹس کی کمی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مندی کا رجحان ہے،...

More like this