
NASA Astronaut Chris Birch
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ڈیسک تفصیلات کے مطابق سائیکلسٹ کرس برچ جن کا تعلق امریکہ سے ہے ، کو ناسا کی جانب سے 12,000 سے زیادہ درخواست دہندگان میں سے 2021 کی ناسا کی خلاباز کلاس کا حصہ بننے کے لیے منتخب کیا گیا۔ یہ اس کے فوراً بعد ہوا جب وہ اپنے سابقہ کیریئر سے الگ ہوگئیں۔
کرس برچ کے پاس ریاضی، بائیو کیمسٹری، مالیکیولر بائیو فزکس، اور بائیولوجیکل انجینئرنگ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں ہیں، جس کی وجہ سے وہ ناسا کے لیے نمایاں انتخاب ہیں۔
برچ نے اپنے پروفائل پہ لکھا کہ ،وہ حقیقت پر مبنی خلائی فلموں سے محبت کرتی ہے اور اس معاملے میں خود کوایک سادہ لوح خاتون سمجھتی ہے۔
کرس برچ کو جتنا زیادہ یقین تھا کہ وہ ایک خلاباز ہو سکتی ہے، اتنا ہی اس نے اپنی ناسا کی درخواست پر کام کیا۔
برچ نے سی این این سپورٹس کو بتیا کہ اس نے اپنے ناسا انٹرویوز کے دوران بہت اچھا محسوس کیا ۔ یہ انٹرویو اسے سخت امتحان کی طرح بالکل بھی محسوس نہیں ہوا ،انٹرویو کے دوران اسے ایسا لگا جیسے وہ کوئی گیم کھیل رہی ہو۔
برچ کو ناسا میں شامل ہوئے تقریباً ڈھائی سال ہو چکے ہیں۔ اس دوران اس نے خلا میں چلنے کی مشق کی اور ٹی -38 تربیتی جیٹ طیارے اڑانے کا طریقہ سیکھا۔
برچ کا خیال ہے کہ ان لوگوں میں رہنا حیرت انگیز ہے جو چیزیں مختلف طریقے سے کرنا چاہتے ہیں۔ برچ کا مقصد ہمیشہ سے یہی رہا کہ وہ تمام حدود کوپار کرتے ہوئے چیزوں کو نئے طریقوں سے کرنے کی کوشش کر ے ۔ اس نے اپنی پی ایچ ڈی کی کیونکہ وہ ایسی چیزوں کو دریافت کرنا اور تخلیق کرنا چاہتی تھی جو پہلے کبھی نہیں ہوئی تھیں۔