Wednesday, January 8, 2025
Homeامریکہعلاقائی دہشت گردی روکنے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں...

علاقائی دہشت گردی روکنے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے، امریکہ

Published on

علاقائی دہشت گردی روکنے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے، امریکہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ پاکستان کس طرح ملکی سکیورٹی معاملات حل کرتا ہے یہ ان کا فیصلہ ہے، ٹی ٹی پی پر فضائی حملوں کا تعلق پاکستان کے خود مختار فیصلوں سے ہے، علاقائی دہشتگردی روکنے کیلئے پاکستان کیساتھ مل کر کام کریں گے۔

ترجمان میتھیو ملر نے کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں پاکستان اور امریکہ مشترکہ دلچسپی رکھتے ہیں، پاکستان کی عسکری صلاحیت کو بڑھانے کیلئے باقاعدہ بات چیت جاری ہے، ہم دنیا بھر کے صحافیوں کے کام کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کی حمایت کرتے ہیں اور نہ ہی امریکہ طالبان کو کوئی فنڈنگ دیتا ہے، اقوام متحدہ نے افغانستان میں خواتین کے ساتھ ناروا سلوک اور افغانستان میں نام نہاد اخلاقی نگرانی پر رپورٹ جاری کی ہے، طالبان کی نام نہاد اخلاقیات کا غیر متوقع اور من مانا نفاذ افغان عوام کے انسانی حقوق کو مجروح کرتا ہے، افغان عوام خصوصاً خواتین کے ساتھ ہونے والے سلوک پر کڑی نظر ہے، توقع ہے طالبان افغان عوام، عالمی برادری کو کرائی جانے والی اپنی یقین دہانیوں کا احترام کریں گے، عالمی برادری کے ساتھ طالبان کے تعلقات کا انحصار ان کے اقدامات پر ہے۔

امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹرک رائیڈر کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی پر فضائی حملوں کا تعلق پاکستان کے خود مختار فیصلوں سے ہے، پاکستان کس طرح ملکی سکیورٹی معاملات حل کرتا ہے یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے، پاکستان کے اندرونی فیصلوں پر کوئی بات نہیں کروں گا، ہمارے پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں اور سکیورٹی تعاون کا رشتہ ہے، علاقائی دہشت گردی کو روکنے کیلئے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کریں گے، تاہم پاکستان کے ساتھ ممکنہ انٹیلی جنس آپریشن پر بات نہیں کروں گا۔

Latest articles

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگری کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے...

میتھیوز نے سری لنکا کے ٹیسٹ شیڈول 2025 پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز نے سری...

آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول، مقام کی تصدیق کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

More like this