بجلی نہیں دی تو نیشنل گرڈ بند کردیں گے، علی امین گنڈاپور
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے کہا ہے ہمارے صوبے کو بجلی نہیں دی تو نیشنل گرڈ بند کردیں گے۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہماراصوبہ ہے، ہماری حکومت ہے، یہاں وہی ہوگا جو ہم چاہیں گے، اگرنیشنل گرڈ سے بجلی کم کی جائیگی تو یہاں سے نیشنل گرڈ کی بجلی کم کردوں گا۔
انہوں نے کہا کہ آپ کے ساتھ بیٹھ کربات کرنے پریقین نہیں، ہم نے جو کرناہے وہ ہم کریں گے، یہ بات میں کل اسلام آباد جاکر بھی کروں گا۔
وزیر اعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ شہباز شریف نے فون کیا کہ آئی ایم ایف کیلئے صوبے کی سپورٹ چاہیے، آئی ایم ایف کو کہوں گا یہ پیسہ ہمارے نام پر لیتے اور ٹیکس بھی ہم پر ڈالتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے صوبے کا پہلے پیسہ چاہیے، جو آپ نے دینا ہے، ہم نے ٹیکس فری بجٹ دیا عوام کو چھوٹ دی، وفاق نے لالی پاپ دیکر ٹیکس لگایا اور ہم پر بوجھ ڈالا۔