Skip to content
06/09/2025
  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • ایشیا
  • کاروبار
  • محاذ
Watch Video
  • Home
  • تازہ ترین
  • نوازشریف کی فوری بریت کے بعد ان کے لاڈلے ہونے میں کوئی شک باقی نہیں،پرویز الہیٰ
  • Top News
  • پاکستان
  • تازہ ترین

نوازشریف کی فوری بریت کے بعد ان کے لاڈلے ہونے میں کوئی شک باقی نہیں،پرویز الہیٰ

محمد سکندر Posted on 2 years ago 1 min read
white (9)

نوازشریف کی فوری بریت کے بعد ان کے لاڈلے ہونے میں کوئی شک باقی نہیں،پرویز الہیٰ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ نوازشریف کی فوری بریت کے بعد بھی ان کے لاڈلے ہونے میں کوئی شک باقی رہ گیا، ہیرا پھیری کے چمپئن شریف برادران اللہ اور عوام کی عدالت سے کیسے بچیں گے، تحریک انصاف پورے پاکستان میں ہر سیٹ پر اپنا امیدوار کھڑا کرے گی، تحریک انصاف بلے کے نشان کے ساتھ الیکشن میں اترے گی اور کامیابی بھی حاصل کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت میں پیشی پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاڈلے نوازشریف اور شہبازشریف ایسا تاثر پیدا کر رہے ہیں جیسے یہ چار بار عوام کو دھوکہ دینے کے بعد پھر آ جائیں گے، اس بار قوم انہیں الیکشن میں آٹے دال کا بھاؤ یاد کروا دیں گے، مہنگائی کے شہنشاہ شہبازشریف کو الیکشن میں لگ پتا جائے گا، لاڈلے نوازشریف اور شہبازشریف عوامی عدالت میں اپنے کرتوتوں کا حساب دینے کیلئے تیار رہیں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ن لیگ ہر بار عوام کو گمراہ کر کے اقتدار حاصل کرتی ہے، اب ان لاڈلوں کو چاہئے کہ عوام کی جان چھوڑ دیں، یہ جو بھی ہتھکنڈے استعمال کرلیں عوامی غیض وغضب سے نہیں بچ سکیں گے، وہ دن دور نہیں جب عوام ان لاڈلوں کو ووٹ کی پرچی کے ذریعے باہر نکالیں گے اور یہ منہ چھپاتے پھریں گے، نوازشریف اور شہبازشریف دونوں اپنے کیس ختم کروا کے بھی سرخرو نہیں ہو سکتے عوام کو جواب دینا ہو گا کیوں کہ شہبازشریف نے 16 ماہ کی حکومت میں سوائے لیول پلیئنگ فیلڈ حاصل کرنے کے کچھ نہیں کیا، اس کے بدلے لاڈلوں نے پاکستان کو مہنگائی اور بیروزگاری کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کا خزانہ سیاسی عیاشیوں پر اڑانے والے نگران بچوں کیلئے قرانی سپارے نہیں چھاپ رہے، اللہ کے فضل و کرم سے ہماری حکومت نے بارہویں جماعت تک ناظرہ قران کی تعلیم لازمی قرار دی تھی، پرائمری تک بچوں کو مفت سپارے دئیے گئے تھے یہ سپارے نہایت اعلیٰ کاغذ پر نفیس طور پر شائع کیے گئے، نگران حکومت کے پاس جعلی بادل اور بارش کی دھوکہ دہی کیلئے تو وافر فنڈز موجود ہیں۔ لیکن ہمارے دور میں شروع کردہ کار خیر بلکہ مذہبی فریضہ کی ادائیگی کو آگے بڑھانے کی بجائے سپارے چھاپنے ہی بند کر دئیے، وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد اللہ لوگ آدمی ہیں وہ فوری نوٹس لیں۔

About the Author

محمد سکندر

Author

Visit Website View All Posts

Post navigation

Previous: بشریٰ بی بی اور لطیف کھوسہ کی مبینہ آڈیو کال لیک
Next: نواز شریف کی طرف سے گاڑی لینے کا کوئی مطالبہ نہیں تھا،عدالت میں جواب جمع

Related Stories

use (4)
1 min read
  • Politics
  • Top News
  • برطانیہ
  • بین الاقوامی

برطانوی کابینہ میں بڑی تبدیلی، جانیئے وزیر داخلہ بننے والی شبانہ محمود کون ہیں !

محمد سکندر Posted on 3 hours ago
پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں کمی، پنجند میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ
1 min read
  • Top News
  • اہم خبریں
  • پاکستان
  • پنجاب
  • تازہ ترین

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں کمی، پنجند میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ

معصومہ زہرہ Posted on 4 hours ago
افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہ خطے کے امن کے لیے خطرہ: پاکستان
1 min read
  • South Asia
  • Top News
  • افغانستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • دہثت گردی

افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہ خطے کے امن کے لیے خطرہ: پاکستان

معصومہ زہرہ Posted on 7 hours ago

You may have missed

  • Ticker

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں کمی، پنجند پر اونچے درجے کا سیلاب

معصومہ زہرہ Posted on 4 hours ago
صدر ٹرمپ نے امریکی محکمہ دفاع کا نام بدل کر محکمہ جنگ رکھ دیا
1 min read
  • امریکہ
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی

صدر ٹرمپ نے امریکی محکمہ دفاع کا نام بدل کر محکمہ جنگ رکھ دیا

معصومہ زہرہ Posted on 4 hours ago

Calendar

September 2025
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« Aug    

Top News

use (4)
1 min read
  • Politics
  • Top News
  • برطانیہ
  • بین الاقوامی

برطانوی کابینہ میں بڑی تبدیلی، جانیئے وزیر داخلہ بننے والی شبانہ محمود کون ہیں !

محمد سکندر Posted on 3 hours ago
پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں کمی، پنجند میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ
  • Top News
  • اہم خبریں
  • پاکستان
  • پنجاب
  • تازہ ترین

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں کمی، پنجند میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ

معصومہ زہرہ Posted on 4 hours ago
افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہ خطے کے امن کے لیے خطرہ: پاکستان
  • South Asia
  • Top News
  • افغانستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • دہثت گردی

افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہ خطے کے امن کے لیے خطرہ: پاکستان

معصومہ زہرہ Posted on 7 hours ago
اسرائیل کا غزہ پر کنٹرول، حماس کی نئی پیشکش اور امریکہ کا انتباہ
  • Top News
  • اسرائیل
  • اسرائیل حماس جنگ
  • امریکہ
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • فلسطین
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کا غزہ پر کنٹرول، حماس کی نئی پیشکش اور امریکہ کا انتباہ

معصومہ زہرہ Posted on 1 day ago
دکھاوا نہیں سادگی کا فلسفہ دینے والے جورجیو ارمانی 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
  • Movies
  • Top News
  • انٹرنیمنٹ
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی

دکھاوا نہیں سادگی کا فلسفہ دینے والے جورجیو ارمانی 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

معصومہ زہرہ Posted on 1 day ago
popular tags
  • اردو انٹرنیشنل
  • اردو کھیل
  • کھیل
  • کھیل کی اردو خبر
  • پاکستان

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Asia Pacific Politics Top News آج کے کالمز اسرائیل اسرائیل ایران جنگ اسرائیل حماس جنگ افغانستان الیکشن 2024 امریکہ انوار الحق کاکڑ انٹرنیمنٹ انڈیا اہم خبریں ایران بلاول بھٹو زرداری بنگلہ دیش بین الاقوامی تازہ ترین تحریک انصاف جماعت اسلامی جمعیت علمائے اسلام حزب اللہ دلچسپ و عجیب دہثت گردی سائنس اور ٹیکنالوجی سراج الحق سعودی عرب سپریم کورٹ عمران خان فلسطین فٹ بال لبنان مشرق وسطیٰ معیشت مولانا فضل الرحمن نوازشریف پاکستان پاکستان مسلم لیگ پیپلز پارٹی چین کاروبار کالمز کرکٹ کھیل
  • Conflict
  • main
  • انڈیا
  • ایشیا
  • پاکستان
  • جنتا کی آواز
  • سیاست
  • کاروبار
  • کالم کار
  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.