Saturday, January 11, 2025
Homeپاکستانمتحدہ عرب امارات میں سیاستدانوں، اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والے پاکستانیوں...

متحدہ عرب امارات میں سیاستدانوں، اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والے پاکستانیوں کے خلاف کارروائی

Published on

متحدہ عرب امارات میں سیاستدانوں، اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والے پاکستانیوں کے خلاف کارروائی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے خلیج میں مقیم پاکستانیوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ اپنے ملک، اداروں یا سیاست دانوں کے خلاف پروپیگنڈہ پھیلانے میں ملوث پائے گئے تو وہ آئندہ ویزے حاصل نہیں کر سکیں گے۔

کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیتھی نے پاکستانیوں سے کہا ہے کہ وہ پروپیگنڈا پھیلانے سے گریز کریں، ان کا کہنا ہے کہ خلیجی ملک میں رہنے والے یا آنے والے افراد کو سوشل میڈیا پر پروپاگینڈا کرتےدیکھا گیا جس پر بہت سے لوگوں کو گرفتار کیا گیا .

قونصل جنرل نے کہا کہ پانچ سے زائد پاکستانیوں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی جب کہ ان میں سے بیشتر کو ملک بدر کر دیا گیا تھا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ انہیں سوشل میڈیا پر ایسی کسی بھی چیز کو شیئر کرنے یا آگے بڑھانے سے گریز کرنا چاہیے اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

بخیت عتیق الرمیتھی نے کہا کہ مختلف مذاہب اور قومیتوں کے حامل تقریباً 200 ممالک کے شہری متحدہ عرب امارات میں امن سے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کی تعداد 18 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

سفیر نے پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے سیاسی اختلافات کو دبئی نہ لائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایسے پروپیگنڈے میں ملوث شہریوں سے امارات کا ویزا حاصل کرنے کے لیے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں بکیت نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ویزوں کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو صرف ویزے ہی نہیں قونصلیٹ میں ہر ممکن سہولت فراہم کی جارہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ویزوں کے قوانین سخت کردیئے گئے ہیں۔

انہوں نے پاکستانیوں سے کہا کہ وہ دبئی جانے سے پہلے اپنے ملک کے شمالی علاقوں یا دیگر سیاحتی مقامات کا دورہ کریں۔

Latest articles

آئی سی سی سیکرٹریٹ رواں ماہ پاکستان میں کام شروع کر دے گا،ذرائع

اردوانٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پہلا وفد گزشتہ...

پیٹ کمنز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان، پیٹ کمنز کو بارڈر-گواسکر سیریز...

احمد شہزاد نے ریٹائرمنٹ کے باوجود پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرادی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ...

4 سال بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز، قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کردیا، وزیر اعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تقریباً ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے اپنا فضائی...

More like this