Friday, January 10, 2025
Homeبین الاقوامیملٹری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک

ملٹری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک

Published on

ملٹری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیا میں ملٹری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں مسلح افواج کے سربراہ جنرل فرانسس اوگولا سمیت 10 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے، حکومت نے ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔

خبر رساں ادارے “اے ایف پی” کے مطابق 18 اپریل کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 20 منٹ پر یہ حادثہ پیش آیا، ہیلی کاپٹر دارالحکومت نیروبی سے 400 کلو میٹر کی دوری پر ایجلیو مراکویٹ کے مقام پر گر کر تباہ ہوا۔

حادثے میں مسلح افواج کے سربراہ جنرل فرانسس اوگولا اور دیگر 9 فوجی افسران بھی ہلاک ہوگئے جبکہ تین فوجی اہلکار زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کینیا کی وزارت دفاع نے تصدیق کی کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل فرانسس اوگولا سمیت 5 فوجی افسران بھی ہلاک ہوئے۔ہیلی کاپٹر دارالحکومت نیروبی سے 400 کلو میٹر کی دوری پر ایجلیو مراکویٹ کے مقام پر گر کر تباہ ہوا جس میں 3 فوجی زخمی بھی ہوئے۔

حادثے کے بعد صدر ولیم روٹو نے قومی سلامتی کونسل کا ہنگامہ اجلاس طلب کر لیا۔ صدر کی آفس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر زمین بوس ہوا تو اس میں آگ بھڑک اٹھی۔حکام کے مطابق اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حادثہ کیوں کر پیش آیا تاہم اس سلسلے میں اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جون 2021 میں نیروبی کے قریب ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے دوران حادثہ ہوا تھا جس میں 10 فوجی اہکار ہلاک ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے ایران پر حملے سے متعلق صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، دفتر خارجہ

Latest articles

بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیٹ بینک کے حالیہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ برس...

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسرائیل کے حق میں ووٹنگ کی مذمت

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی جانب سے کی...

عماد ڈیالو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ 2030 تک نئے معاہدے پر دستخط کردیے

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کے ونگر عماد ڈیالو...

کرپشن کا الزام، ایپل نے متعدد بھارتی ملازمین کو برطرف کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی ’ایپل‘ نے مالی کرپشن کے...

More like this